عمران خان کی نااہلی کےخلاف تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

imran-khan%20ecp%20pprt.jpg


پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کو نااہل قرار دینے پر الیکشن کمیشن کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مذمت کی ہے اور اس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔ فیصلے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ 22 کروڑ لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے، لوگ اس کے خلاف اپنے حق کے لیے باہر نکلیں۔

https://twitter.com/x/status/1583402396897914882
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں انقلاب کی ابتدا ہو چکی ہے، پوری قوم اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے، انشاءاللہ اب ان طاقت کے ایوانوں کو الٹا کر ہی آئین کو بچایا جا سکتا ہے۔ فیصلے کے بعد ملک کے تمام شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے الیکشن کمیشن اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

کارکنوں نے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج شروع کردیا، کئی دفاتر کے باہر جلاؤ گھیراؤ بھی کیا گیا اور سڑکیں بند کردی گئیں۔ احتجاج کی ہدایت ملنے پر پی ٹی آئی ضلع پشاور کی قیادت نے موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی پشاور کی قیادت نے کارکنان کو فوری طور پر موٹروے ٹول پلازہ پہنچنے کی ہدایت کردی۔ ہدایت ملنے پر کارکنان پہنچ گئے اور موٹروے انٹر چینج ایم ون بند کردیا۔

ادھر پی ٹی آئی کارکنوں نے جڑواں شہروں کے علاقے فیض آباد سے زیرو پوائنٹ ہائی وے بلاک کردی ہے۔ اسلام آباد بھارہ کہو سے ریلی شاہراہ دستور کی طرف روانہ ہوگئی۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا، پولیس نے الیکشن کمیشن کی عمارت کو حصار میں لے لیا۔

دریں اثنا اسپیشل برانچ نے آئی جی کو رپورٹ دی ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد راولپنڈی کی سڑکیں بلاک کی جارہی ہیں جس پر پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی تیاری شروع کردی۔

جب کہ لاہور میں چنگی امرسدھو پر پی ٹی آئی کے حامیوں نے احتجاج شروع کردیا۔ پی ٹی آئی ورکرز نے کلمہ چوک میں بھی احتجاج شروع کردیا۔ کارکنوں نے میٹرو بس سروس بھی بند کردی اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔
 
Last edited by a moderator:

kwan225

Minister (2k+ posts)
خان صاحب تھوڑا لیٹ ہو گئے۔۔
اب سردی بھی ہو رہی ہے اور لوگوں کے جذبات بھی ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔۔
کچھ سری لنکن ہی امپورٹ کر لیں۔۔ کچھ ردھم تو بنے۔۔