عمران خان کی وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے تصویر:کس کیلئے پیغام؟

imran-khan-pervaiz-elahi-pic-cm.jpg


سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی تو اس دوران سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں وزارت اعلیٰ کی نشست پر بیٹھے دکھایا گیا جس پر ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں نے کافی شور مچایا۔

اس ملاقات کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں کہا جا رہا ہے کہ پرویز الہٰی نے اصرار کرکے عمران خان کو اپنی کرسی پر بٹھایا۔ عمران خان چوہدری پرویز الہی کیساتھ پڑی کرسی پر بیٹھنا چاہتے تھے،

عمران خان وزیر اعلیٰ کی کرسی پر چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے اصرار پر بیٹھے۔اس پرچوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے کہا کہ یہ ہمارے روایت کیخلاف ہے۔

https://twitter.com/x/status/1553746023448657920
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے چیئرمین تحریک انصاف سے مکالمے میں کہا کہ آپ ہمارے لیے محترم ہیں، آپ ہی سامنے کرسی پر بیٹھیں گے۔

اس ملاقات کی تصاویر پر مختلف تبصرے سامنے آئے جن میں مونس الہیٰ نے لکھا کہ وہ عمران خان اور وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود ہیں جبکہ خواجہ آصف اس پر سیخ پا ہو گئے اور تنقید میں کہا کہ عمران خان کو کرسی کی ہوس ہے۔ کیونکہ کوئی صاحب عزت انسان کسی دوسرے کی کرسی پر نہیں بیٹھےگا۔

لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ بولیں کہ نیازی صاحب کس حیثیت سے وزیراعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1553753653970075648
https://twitter.com/x/status/1553705432186765314
دوسری جانب عمران خان کے وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے سے متعلق تجزیہ کاروں اور دیگر حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح سے کسی کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ یہاں بھی عمران خان موجود ہے۔ اس تصویر کو جاری کرنے کا مقصد واضح پیغام دینا تھا۔
 

ajaved

MPA (400+ posts)
ye kisi k lea koi msg ni hay ... pervez elahi nay izat di bus k ayen meri kursi pay bethain may ap k votes say hi wazeer e alla bana...
PMLN tu aisay behave kar ri jesay breakup k baad ex ki har picture usko jalanay k lea lag ri hain ? ?
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
If Ch did it, then it's a good gesture . I think at this time Q League should merge in PTI