عمران خان کے دور میں ملک میں غیرعلانیہ آمریت تھی: پلڈاٹ

imran-khan-ast-amr.jpg


پلڈاٹ نےسابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا،

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی نے پاکستان میں جمہوریت پر رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق عمران خان کے دور میں پاکستان میں غیر علانیہ آمریت تھی، اس کی وجہ خود عمران تھے، یا انہیں حاصل اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کہنا مشکل ہے۔

پلڈاٹ نے لکھا کہ نومبر 2022 میں آرمی چیف نے سبکدوش ہوتے وقت کہا کہ اب فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی، فوجی کمان کی تبدیلی کے بعد اسٹیبلشمنٹ کے سیاست میں ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا، اس عدم مداخلت کے فوائد شاید فوری حاصل نہ ہوں لیکن اگر اسٹیبلشمنٹ سیاست سے الگ رہنے کے عزم پر قائم رہے تو جمہوریت میں بہتری کی امید ہے۔

پلڈاٹ نے رپورٹ میں لکھا کہ 40 برس میں اسٹیبلشمنٹ نے سیاست دانوں سے مل کر جو چالیں چلیں، وہ اور جمہوری نظام کے ساتھ کھیلا گیا کھیل کُھل کر بے نقاب ہوا،اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں، عدلیہ، اور بیوروکریسی سمیت تمام اداروں کو مفلوج کیے رکھا، خرابی کے خاتمے کےلیے غیرآئینی کارروائیوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

پلڈاٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئینی خودمختاری کا استعمال کیا،ادارے کا سخت الزامات کا مقابلہ کرنا جمہوریت کےلیے امید کی کرن ہے،نومبر 2022 میں آرمی چیف نے سبکدوش ہوتے وقت کہا کہ اب فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی،رپورٹ کے مطابق ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ عملے کیخلاف کارروائی کی منسوخی سے الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر بڑا سوال اٹھا ہے۔

فوجی کمان کی تبدیلی کے بعد اسٹیبلشمنٹ کے سیاست میں ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا، اس عدم مداخلت کے فوائد شاید فوری حاصل نہ ہوں لیکن اگر اسٹیبلشمنٹ سیاست سے الگ رہنے کے عزم پر قائم رہے تو جمہوریت میں بہتری کی امید ہے۔

عمران خان نے بطور وزیراعظم اپنے طرز حکومت کا ذمے دار فوج کو نہیں کہا، لیکن اقتدار جانے کے بعد مانا کہ انہیں فوجی حمایت حاصل تھی، بجٹ منظور کروانے اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کےلیے انہوں نے فوج سے حمایت مانگی تھی۔

پلڈاٹ کے مطابق عمران خان کی حکومت تب ختم ہوئی جب فوجی حمایت ہٹالی گئی، یہ حقیقت ہے کہ اتحادی حکومت فوج کی حمایت کے بغیر اقتدار حاصل نہیں کرسکتی تھی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 18 اگست 2018 سے 10 اپریل 2022 تک ملک کے وزیراعظم رہے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
پلید ڈاٹ نے یہ بھی کہا کِہ صرف عمران خان کے دور میں ساڑھے تین سالہ دور میں آمریت تھی
ضیا کی مارشل لا میں جمہوریت تھی ایک سندھی وزیر اعظم کو ہٹا کر ایک پنجابی جمہوری وزیر اعظم کا دور جمہوری تھا پھر مشرف کا دور جمہوری تھا ایوب خان یحئی خان کا دور جمہوری تھا بس اس پورے ستر سال میں صرف عمران خان کے ساڑھے تین سال میں آمریت رہی
پلید ڈاٹ کے بقول
در کعنت راتب خور ہڈی خور پلید ڈاٹ
 

abdulmajid

Minister (2k+ posts)
اور اب اعلانيہ آمريت
مثلاً ننگا کرنا اور صحافی کا قتلوں
صحافيوں کو مارنا اور مقدمات
سينيٹر سواتی کو ننگا اور مقدمات اور بہت کچھ
 

TruthWillOut

Senator (1k+ posts)
Bilkul thi , senate mein mudakhlat aur imran khan aur doosre siasatdano se mil ker qanoon banwa lia apni extension ke liye.

Imran khan apni hakumat kerna chahta tha lekin koi bhi fesla siwaye maeeshat ke nahin ker saka.Aamriat hee thee.