عمران ریاض سے ملاقات۔ صحافی توقیر کھرل کے قلم سے

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
imrh1i1h1h11.jpg

عمران بھائی سے ملاقات۔ صحافی توقیر کھرل کے قلم سے۔

عمران ریاض خان سے آج پہلی ملاقات ہوئی۔انکے گھر کے باہر پہنچے تو 12ربیع الاول کی مناسبت سے گھر جگمگارہا تھا۔وہ باہر آئے اور ہمیں پرتپاک انداز سے ملے ۔میرے ساتھ صحافی سلمان درانی تھے وہ انکو دیکھ کر فرطِ جزبات سے اشکبار ہوگئے عمران ریاض نے لڑکھڑاتی زبان سے کہا صبر کریں یہ وقت بھی گزر جائے گا۔اتنے میں مسجد سے اذان کی صدا آئی ۔اکٹھے نماز ادا کی ۔پھر کچھ دیر واک کی اس دوران کچھ دیر گفتگو ہوئی۔

عمران ریاض خان نے کہا زبانوں کو خاموش کروایا جاسکتا ہے دِل ڈرائے نہیں جاسکتے ۔وہاں ایسا ماحول تھا دو دن بھی گزارنے مشکل تھے مگر اللہ نے ہمت دی چارماہ گزارے۔

وہاں اپنا کوئی نہیں تھا صرف خدا تھا۔

واک کرتے کرتے کچھ فاصلہ پہ انکے ایک عزیز کا گھر آیا جو چند دن پہلے وفات پاگئے تھے انکے ورثاء سے ملے۔یہاں وہ اپنے نحیف جسم کی کمزوری کو بھول چکے تھے اور مرحوم کی یادوں کی زنبیل کھول لی۔وہ ٹھیک سے نہ بولنے کے باوجود بولنے کی کوشش کررہے تھے یاد داشت بالکل ٹھیک تھی ۔اندر کا صحافی بولنے کو بے تاب ہے لیکن زبان کی رکاوٹ آرہی ہے۔یہ درست ہے دو لفظ جوڑ کر بولنے میں دشواری ہے مگر چند دِنوں میں صحت بہت بہتر ہے۔

کسی بھی نفسیاتی دباو کا دل دماغ کے بعد زبان پہ بہت اثر ہوتا ہے۔مجھے مرحوم صحافی مُنو بھائی یاد آرہے تھے انکی زبان میں لکنت تھی کہتے تھے ایک بار بچپن میں والد نے میرے سامنے میری والدہ کو تھپڑ مارا تھا تو یہ واقعہ میرے لیے وحشتناک حادثہ بن گیا میری زبان میں زندگی بھر کیلیے لکنت آئی جو بڑھاپے تک رہی۔

عمران ریاض خان کا جہاں وزن کم ہوا ہے وہاں نفسیاتی دباو کے باعث زبان زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق مکمل صحت یابی کیلیے چار ماہ درکار ہیں مگر عمران ریاض جلد ٹھیک ہونا چاہتے ہیں۔

ہم نے پوچھا سنا ہے آپ صحافت چھوڑ رہے ہیں ۔زیر لب مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اپنی حالت سے لوگوں کی ہمدردی نہیں لینا چاہتا۔ بس ایک مہینہ لگے گا پھر سے سب شروع کریں گے ۔

https://twitter.com/x/status/1707078419270484026
 
mughals

Chief Minister (5k+ posts)
stop writing dramatic paragraphs.
Be at the point. Give me ensure to drink and consult a good doctor.
You could always write if you can't talk
 
bahmad

Minister (2k+ posts)
International journalist organisation should arrange medical, psychological check up for Imran riaz and on the base of report either journalist, family or human rights can take action.
 
NasNY

Chief Minister (5k+ posts)
There are lot of ISI informant mole Journalist, convincing him to keep his mouth shut.

Mansoor Ali is one of them.
 
bahmad

Minister (2k+ posts)
imrh1i1h1h11.jpg

عمران بھائی سے ملاقات۔ صحافی توقیر کھرل کے قلم سے۔

عمران ریاض خان سے آج پہلی ملاقات ہوئی۔انکے گھر کے باہر پہنچے تو 12ربیع الاول کی مناسبت سے گھر جگمگارہا تھا۔وہ باہر آئے اور ہمیں پرتپاک انداز سے ملے ۔میرے ساتھ صحافی سلمان درانی تھے وہ انکو دیکھ کر فرطِ جزبات سے اشکبار ہوگئے عمران ریاض نے لڑکھڑاتی زبان سے کہا صبر کریں یہ وقت بھی گزر جائے گا۔اتنے میں مسجد سے اذان کی صدا آئی ۔اکٹھے نماز ادا کی ۔پھر کچھ دیر واک کی اس دوران کچھ دیر گفتگو ہوئی۔

عمران ریاض خان نے کہا زبانوں کو خاموش کروایا جاسکتا ہے دِل ڈرائے نہیں جاسکتے ۔وہاں ایسا ماحول تھا دو دن بھی گزارنے مشکل تھے مگر اللہ نے ہمت دی چارماہ گزارے۔

وہاں اپنا کوئی نہیں تھا صرف خدا تھا۔

واک کرتے کرتے کچھ فاصلہ پہ انکے ایک عزیز کا گھر آیا جو چند دن پہلے وفات پاگئے تھے انکے ورثاء سے ملے۔یہاں وہ اپنے نحیف جسم کی کمزوری کو بھول چکے تھے اور مرحوم کی یادوں کی زنبیل کھول لی۔وہ ٹھیک سے نہ بولنے کے باوجود بولنے کی کوشش کررہے تھے یاد داشت بالکل ٹھیک تھی ۔اندر کا صحافی بولنے کو بے تاب ہے لیکن زبان کی رکاوٹ آرہی ہے۔یہ درست ہے دو لفظ جوڑ کر بولنے میں دشواری ہے مگر چند دِنوں میں صحت بہت بہتر ہے۔

کسی بھی نفسیاتی دباو کا دل دماغ کے بعد زبان پہ بہت اثر ہوتا ہے۔مجھے مرحوم صحافی مُنو بھائی یاد آرہے تھے انکی زبان میں لکنت تھی کہتے تھے ایک بار بچپن میں والد نے میرے سامنے میری والدہ کو تھپڑ مارا تھا تو یہ واقعہ میرے لیے وحشتناک حادثہ بن گیا میری زبان میں زندگی بھر کیلیے لکنت آئی جو بڑھاپے تک رہی۔

عمران ریاض خان کا جہاں وزن کم ہوا ہے وہاں نفسیاتی دباو کے باعث زبان زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق مکمل صحت یابی کیلیے چار ماہ درکار ہیں مگر عمران ریاض جلد ٹھیک ہونا چاہتے ہیں۔

ہم نے پوچھا سنا ہے آپ صحافت چھوڑ رہے ہیں ۔زیر لب مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اپنی حالت سے لوگوں کی ہمدردی نہیں لینا چاہتا۔ بس ایک مہینہ لگے گا پھر سے سب شروع کریں گے ۔

https://twitter.com/x/status/1707078419270484026
Journalist lobby should start campaign for his medical and psychological check up.....
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ سبحان و تعالی عمران ریاض خان کو کامل صحت عطا کرے اور اس کی شعلہ بیانی کو مہمیز کر کے نئی جدت عطا کرے - اور اس کے ساتھ اور پاکستانیوں کے ساتھ ظلم کی انتہاء کرنے والوں کو شدید ترین عذاب میں مبتلاء کرے اس دنیا میں بھی اور اس دنیا میں بھی آمین ثم آمین
 
feeneebi

MPA (400+ posts)
لوڑیا نے بھی جھوٹ بکنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔اب پتا نہیں کب اس تہہ خانے میں رہا تھا جس کی تخیلاتی کہانی سنا رہا ہے، اور اس وقت عمران ریاض کہاں تھا اور اسے کیا دکھ تھا جسے بھلا کر وہ اس مذہبی چورن بیچنے والے کذاب کے لیے دعا کر رہا تھا۔
عمران ریاض سے اختلاف اپنی جگہ، لیکن اس کی جسمانی حالت دیکھ کر میرا بھی دل پسیج گیا
 
suzcultus

Voter (50+ posts)
Pakistan's GDP is better than Qatar !!!!!??????

Pakistan has a GDP per capita of $4,600 as of 2020, while in Qatar, the GDP per capita is $85,300 as of 2020.
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
اللہ سبحان و تعالی عمران ریاض خان کو کامل صحت عطا کرے اور اس کی شعلہ بیانی کو مہمیز کر کے نئی جدت عطا کرے - اور اس کے ساتھ اور پاکستانیوں کے ساتھ ظلم کی انتہاء کرنے والوں کو شدید ترین عذاب میں مبتلاء کرے اس دنیا میں بھی اور اس دنیا میں بھی آمین ثم آمین
اب تو ہر نماز میں الله سے ایسی ہی دعا کرنی رہ گئی ہیں ،جس میں ملک کے ساتھ ظلم کرنے والوں کے لئے عبرتناک انجام کی دعا اول ہے .چاہے ان کا تعلق سیاست دانوں سے ہو ، اسٹبلشمنٹ سے ہو ، پولیس سے ہو ،میڈیا یا بیوروکریسی سے .الله ہر ظالم کو غارت کرے
 
آمین ثم آمین