
عمران ریاض نے کہا تھا کہ صرف آپ شاہد آفریدی کو ٹیم سے دور کردیں، 2 تین اور بندے ہیں جیسے ہی ٹیم کے قریب آئیں انہیں اٹھاکر باہر پھینک دیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی شاندار باؤلر ہے، اسکی بیٹنگ کی بھی سکلز ہیں، یہ اگر اسکے کھیل کے قریب رہیں گے تو اسکاکیرئیر تباہ کردینگے
عمران ریاض کا مزید کہنا تھا کہ تجزیہ کار شاہد آفریدی سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈرتے ہیں کیونکہ اسکی لابنگ بہت زیادہ ہے، اسکے بڑے بڑے لوگوں سے تعلقات ہیں، میں نہیں ڈرتا میں صاف بات کرتا ہوں کہ شاہد آفریدی کی گندی سیاست شاہین آفریدی کو لے ڈوبے گی۔
عمران ریاض کے اس کلپ پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی ے کہا کہ ایسے ہی گیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے سیاسی رہنما آج جیل میں اُن کے آس پاس بہتر لوگ ہوتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔ موجودہ حالات میں یوٹیوب کانٹینٹ بنانے میں یقیناً مشکل پیش آرہی ہونگی لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا کر پیش کیا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری طرف سے جھوٹے پراپوگینڈہ کا یہ آخری جواب ہے کیونکہ آپ کو جھوٹ بول کر اور بار بار میرا نام لے کر یو ٹیوب پر ڈالر کمانے ہیں جبکہ مجھے اپنی فاونڈیشن سے کیے جانے والے فلاحی کاموں کی دیکھ بال کرنی ہے ۔ اتنا وقت نہیں کہ ہر ٹرول کو جواب دیتا رہوں
https://twitter.com/x/status/1802926302309076998
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/iah1i1h21.jpg