عمران کے وکیل وکیل اظہر صدیق کے گھر پر حملہ: ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں

azhar-sadeeq-home-sd.jpg


پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل محمد اظہر صدیق کے گھر نامعلوم افراد پیٹرول بم پھینک کر فرار ہو گئے،محمد اظہر صدیق نے ٹوئٹر پر اپنے گھر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا میرے گھر پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1646366736286105601
اظہر صدیق نے مزید لکھا میں آئین و قانون کی حکمرانی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےدو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد آئے اور ان میں سے 2 نے بائیک سے اتر کر پیٹرول بم اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے گھر پھینکے۔

https://twitter.com/x/status/1646320527055659008
اظہر صدیق نے سپریم کورٹ روانگی سے قبل کہا عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ہم ڈر جائیں گے،ایسا نہیں ہے ، ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں، اور یہ ڈرانے کی کوشش نہیں تھی باقاعدہ پیٹرول بم پھاڑے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا فائر کئے گئے ہیں، نائن ایم ایم کی گولیاں ہیں، یہ صرف ڈرانے کے لئے نہیں بلکہ اصل میں قتل کی کوشش تھی، یہ دہشت گردی ہے، جو لوگ ملوث ہیں چہرے سامنے آجائیں گے، ایف آئی آر درج کروائیں گے، اظہر صدیق کبھی نہ ڈرا ہے نہ جھکا ہے، بزدل مت بنو! سامنے سے وار کرو،پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اظہر صدیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے، سپریم کورٹ کو رولز بنانے کا اختیار ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیرقانونی بل منظورہوا، جمہوریت میں اپوزیشن کے بغیر پارلیمنٹ نہیں ہوتی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو میں اظہر صدیق کے گھر پر حملے کی مذمت کردی، انہوں نے کہا اظہرصدیق کے گھر پر پیٹرول بم پھینکا گیا، انہیں ڈرانے کی کوشش کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل محمد اظہر صدیق کے گھر نامعلوم افراد کے پیٹرول بم سے حملے پر فواد چوہدری ،لطیف کھوسہ ، عمران ریاض خان سمیت دیگر شخصیات کا ردعمل


https://twitter.com/x/status/1646357916100747264
https://twitter.com/x/status/1646312758106034177
https://twitter.com/x/status/1646356098683899904
https://twitter.com/x/status/1646365604851470338
https://twitter.com/x/status/1646330773136461827
https://twitter.com/x/status/1646298563406880768
https://twitter.com/x/status/1646311395850371073
 

Tyrion Lannister

Chief Minister (5k+ posts)
awam needs to shoot anyone that comes with ill intention to their home. That is the only way to f lumber 1
 
Last edited by a moderator: