
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نےاوورسیز رہنماؤں سے ملاقات کی اور پاکستان کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت میری پہلی اور آخری ترجیح پاکستان کی معیشت کی بحالی ہے، ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں اسے ختم کیا گیا تھا، اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کو چلانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔
نواز شریف نے کہا کہ ہم مل کر پاکستان کو بدترین معاشی بدحالی اور مہنگائی سے باہر نکالیں گے،عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
خیا ل رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اپنی خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آرہے ہیں ، وطن واپسی کے بعد میاں نواز شریف مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے اور اس انتخابی مہم کا آغاز مینار پاکستان جلسے سے کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1nawazkskjskjh.png