غیرقانونی مواد،ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والے11لاکھ یوآرایل لنکس بلاک

5ptablocks.jpg

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ریاستی اداروں کے خلاف مہم سازی کرنے اور غیر قانونی مواد شیئر کرنے والے انٹرنیٹ کے 11 لاکھ لنکس بلاک کردیئے ہیں۔

خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق ادارے کو شہریوں کی جانب سے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر موجود مواد کے خلاف شکایات موصول ہوئیں، پی ٹی اے نے تقریبا 12 لاکھ یو آرایل لنکس کی جانچ کی جس میں سے 11لاکھ 35 ہزار814 لنکس بلاک کردیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک کے1لاکھ 13 ہزار فیس بک لنکس،63ہزار632 ٹک ٹاک اکاؤنٹس بھی بلاک کیے گئےہیں۔

FdRMLnIWYAEYbHS


پی ٹی اے کی جانب سےبلاک کیے گئے یوٹیوب کے36ہزار138 لنکس بلاک کیے گئے جبکہ ٹویٹر کے 31 ہزار870 اکاؤنٹس کو غیر قانونی مواد شیئر کرنے اور اداروں کے خلاف مہم جوئی کرنے پر بند کیا گیا ہے۔