فاشسٹ حکومت ہماری مقبولیت سے خوفزدہ،ملکی مفادات کو نقصان پہنچارہے:عمران خان

imran-khan-pdm-peshawer-jalsa-aa.jpg


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مریم نواز سمیت دیگر حکمراں پر کڑی تنقید کردی، عمران خان نے ٹویٹ پر لکھا کہ یہ لوگ این آر او ٹو کے ذریعے اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کی کوششوں میں ہیں۔

عمران خان نے لکھا کہ یہ فاشسٹ حکومت اور ان کے حمایتی پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں، یہ ناقابل قبول ہے۔

https://twitter.com/x/status/1567404737573830657
عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ امپورٹڈ حکومت میرے حق آزادی کے پیغام کی حمایت میں اٹھنے والی قوم سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ وہ نہ صرف میڈیا بلکہ یوٹیوب کو بھی بلاک کر کے میری تقریروں کا مکمل بلیک آؤٹ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سنسر شپ پورے آئی ٹی سیکٹر کو نقصان پہنچاتی ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کی امیج کو نقصان پہنچاتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1567404732939116544
مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ عمران خان کا پاکستان کے بارے میں مؤقف مشروط ہے،عمران خان کا مؤقف ہے کہ فوج غیر جانبدار رہی تو وہ اسے کیچڑ میں گھسیٹیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ چوری بے نقاب کی تو اس کی دیانت داری پر حملہ کر دیں گے،مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا سوشل میڈیا پر بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ اس لعنت سے ہمیں نمٹنا ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Proud of Imran khan who is fighting for freedom, security, dignity and pride of the nation.