فخرو بھائی! اس عمر میں بھی مذاق ؟ by Noman Alam

Noman Alam

Politcal Worker (100+ posts)
فخرو بھائی! اس عمر میں بھی مذاق ؟

by Noman Alam

اسلام کے نام پہ کیا کیا نہیں ہو رہا ؟ جس مذھب نے انسانیت کر پرچار کیا ہم نے اسی کا چہرہ بگاڑ ڈالا اور اسلام کے نام پر کتنوں کو جہنم واصل کر دیا ، اب تو شہادت کے سرٹیفیکٹ بھی ملتے ہیں

فخرو بھائی اگر جان کی امان پاؤں تو ایک عرض ہے ، فارمولا آپ نے کیا زبردست نکالا ہے ، سانپ بھی مر جاۓ، لاٹھی بھی نہ ٹوٹے ، لوگوں نے بڑا شور مچایا ہوا ہے کہ لٹیروں کو مار بھگاؤ ، آپ نے سوچا چلو لٹیروں کو گھر بٹھا دیتے ہیں ، اور لٹیروں کے جانیشینوں کو پارلیمنٹ میں لے آتے ہیں ، قوم کا کیا ہے ، چہرے ہی دوسرے دیکھنا
چاہتی ہےنا دیکھ لے

مسلم لیگ ن والوں نے تھوک کے بھاؤ ایک ہی دن میں پنجاب یونورسٹی سے بیاسی ڈگریاں بغیر میٹرک اور ایف اے کے سرٹفکیٹ کے کنفرم کروا کر بتا دیا ہے کہ اس ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ایفدرن والے الیکشن لڑیں گے اور جمشید دستی جیسے گھر تو کیا تھانے میں رہیں گے

اب اصل بات کی طرف آتا ہوں ، یعنی کیا کمال ہے کہ ایک بندے نے جتنی چوری کی ہو وہ دعاے قنوت سنا کر وہ پل صراط پر کر جاۓ جو الیکشن کمشن نے ہم جیسوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے بنایا ہو ، میں تو سمجھا تھا کہ سب کا ملیا میٹ ہو جاۓ گا ، لیکن دعائیں اتنا اثر رکھتی ہیں کہ یہ جا اور وہ جا، یعنی سیدھا پارلیمنٹ میں جا ، دوبارہ کھا ، مال بنا ، تھوڑا تھوڑا ہر کسی کو لگا ، قوم کا کیا ہے ، قوم گئی جہنم میں ، ایسی قوم جہنم میں ہی جاتی ہے بس دروازے پر کھڑی ہے

میرا فخرو بھائی کو مشورہ ہے کہ اگر دعائیں ہی سن کر انسان کے کردار کا پتا چلانا ہے تو کیوں نہ ایک قدم آگے جایا جاۓ ؟ ریٹرننگ آفیسر خود اس بات کا یقین کرے کہ امیدوار کے ختنے بھی ہوۓ ہیں کہ نہیں ؟ اور بات یہیں ختم نہیں ہوتی خواتین امیدواروں کا تو میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا جاۓ تاکہ پتا چلے کہ وہ سہی کردار کی حاملہ ہے کہ نہیں ، باقی اگر دو چار بنگلے ہوں تو چھوٹ دے دینی چاہیے ، مسلمان اعمال سے تھوڑی پہچانا جاتا ہے ، مسلمان تو پہلے ، دوسرے تا چھٹے کلمے سے پہچانا جاتا ہے ، کردار چاہے جیسا ہو ، مسجد میں آتا جاتا ہو بس

یہ سب کچھ دیکھ کر مجھے تھیف جسٹس آف پاکستان کی دوہری شہریت والا شوشہ بھی بڑا یاد آتا ہے ، یعنی انکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں دوہری شہریت والے کی نیت پی شک کیا جا سکتا ہے ، لیکن موصوف بھول گے کہ ہمارے ملک کے پاسبانوں کے بیٹے بیٹیاں بھی ملکہ برطانیہ کی وفا داری کا حلف لے چکے ہیں ، اب میں ایسے جرنیل پر کیسے ایماندار اور وفا دار ہونے کا یقین کر لوں ؟ لیکن تھیف جسٹس صاحب نے ماضی کو اچھی طرح سے یاد رکھتے ہوۓ فوج کو نہ چھیڑنے کا بلکل صحیح فیصلہ کیا ، تھیف جسٹس پورا مومن ہے ، اور مومن ایک سوراخ سے دوسری مرتبہ نہی ڈسا جاتا

کراچی کے قاتل ، تخت لاہور کے یعنی صرف لاہور کے خادم ، جنوبی پنجاب کے پیر ، اور پتا نہیں کون کون سے لوگ کلمے سنا کر دوبارہ ایم این اے اور ایم پی اے بن جائیں گے ، بلکل صحیح ، اسلام ایسا ہتھیار ہے جو ایسے ہی کاموں میں برا کار آمد ہے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو مبارک صد مبارک جیو ، ووٹ دے کر اور ایک مرتبہ پھر ذلیل ہو کر جیو

patriot

Minister (2k+ posts)
پاکستانیوں کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہو گیا۔
پنجابی کا ایک محاورہ ہے کہ سُتیاں دے گھر کٹے ای جمدے نے ۔
جو سو رہے ہوں اُن کے گھر کٹے ہی پیدا ہوتے ہیں۔
 
Noman Alam

Politcal Worker (100+ posts)
پاکستانیوں کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہو گیا۔
پنجابی کا ایک محاورہ ہے کہ سُتیاں دے گھر کٹے ای جمدے نے ۔
جو سو رہے ہوں اُن کے گھر کٹے ہی پیدا ہوتے ہیں۔

yeh falasteen ke lliye jitna shor machatay hain na , utna apni gali ko saf karne ke liyae union council ja kar macha lain to pakistan kitna saf ho jai ga ?
 
L

Liberal Fascist

Guest

بھائی نظام گل سڑ چُکا ہے۔

ٹی بی زدہ طوائف کیطرح سُرخی پاؤڈر لگا کر ایک اور رات کا مُجرا دیکھنے کے شوق میں ہم یہ الیکشن رچانے جا رہے ہیں۔

ڈھول تاشوں پر ناچ ناچ بُرا حال ہے ہمارا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ کوئی نہیں دیکھتا کہ جِس الیکشن میں نورا ہر طرح کی بینک ڈکیتی اور فراڈ کر کے بھی اہل ہے اور دستی اِسلیئے نا اہل کہ اُسے کھربوں ڈکارنے کا موقع نہیں مِل سکا لیکن احمق آدمی ایک جعلی ڈگری کی غلطی کر بیٹھا اُس مُلک کا نظام عدل بھی ڈھونگ اور الیکشنز بھی ڈھکونسلا۔ ۔

سیدھی سی بات ہے چار بڑے ڈکیت پکڑو اور انتڑیاں اوجھڑیاں کھول کر قوم کا مال نکالو، شہر کے چار مانے ہوئے کن ٹُٹوں کو نشانِ عبرت بناؤ اور اگلے قدم میں چار دیانت داروں کو وہ مقام اور عزت دو جس کے وہ مستحق ہیں پھِر دیکھو کیا رنگ جمتا ہے۔

نام نہاد دیانت دار عدلیہ اور غیر جانبدار فخرو بھائی کے غلاف میں یہاں ساری جعلسازیاں جاری ہیں اور کِسی کو کانوں کان خبر بھی نہیں۔

سادہ سی بات ہے اگر نواز شریف جیسا ڈکیت اور زرداری جیسا رسہ گیر ہمارے قائدین ہیں یا بننے جا رہے ہیں۔ باسٹھ ،تریسٹھ، چونسٹھ پینسٹھ سب دھوکہ ہے۔ جب تک زرداری اور نوروں جیسے کُتے کُنویں سے نہیں نکالے جاتے دستی جیسی بالٹیاں بھر بھر کر نِکالنے سے کنواں کبھی پاک نہیں ہو سکتا ۔ ۔ ۔ ۔ اور جسٹس افتخار شریف کے ہوتے نورا کنویں سے نکل نہیں سکتا کیونکہ منی لانڈرنگ سے لے کر مہران بینک تک اُن کے خلاف ہر کیس کی فائل پر یہ چیف جسٹس سانپ بن کر بیٹھ گیا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جمہوریت کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

: سوالات کچھ یوں ہونے چاہے

١. کیا آپ شراب پیتے ہیں
٢. کیا آپ جوا کھیلتے ہیں
٣. کیا آپ نے کبھی قرضہ لے کر معاف کروایا، اگر نہیں تو کیا مستقبل میں ایسا کرنے کا ارادہ ہے
٤. کیا آپ کبھی گھوڑا یا لوٹا بنے، اگر نہیں تو مستقبل میں بننے کا ارادہ ہے
٥. موسیقی کو روح کی غذا سمجھتے ہیں
٦. اسلام کے خلاف آزادی تحریر اور تقریر پر یقین رکھتے ہیں
٧. کیا آپ سودی کاروبار کو جائز سمجھتے ہیں

ان سوالات کا جواب اثبات میں ہو تو کاغذات نامزدگی منظور ورنہ مسترد ہو جانے چاہے. اس طرح اسلام بھی استعمال نہیں ہو گا اور کس قماش کے لوگ حکمران بننے جا رہے ہیں اڈوانس میں پتہ چل جائے گا

Last edited:

bilkkul sahi , lol
 
Noman Alam

Politcal Worker (100+ posts)

بھائی نظام گل سڑ چُکا ہے۔

ٹی بی زدہ طوائف کیطرح سُرخی پاؤڈر لگا کر ایک اور رات کا مُجرا دیکھنے کے شوق میں ہم یہ الیکشن رچانے جا رہے ہیں۔

ڈھول تاشوں پر ناچ ناچ بُرا حال ہے ہمارا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ کوئی نہیں دیکھتا کہ جِس الیکشن میں نورا ہر طرح کی بینک ڈکیتی اور فراڈ کر کے بھی اہل ہے اور دستی اِسلیئے نا اہل کہ اُسے کھربوں ڈکارنے کا موقع نہیں مِل سکا لیکن احمق آدمی ایک جعلی ڈگری کی غلطی کر بیٹھا اُس مُلک کا نظام عدل بھی ڈھونگ اور الیکشنز بھی ڈھکونسلا۔ ۔

سیدھی سی بات ہے چار بڑے ڈکیت پکڑو اور انتڑیاں اوجھڑیاں کھول کر قوم کا مال نکالو، شہر کے چار مانے ہوئے کن ٹُٹوں کو نشانِ عبرت بناؤ اور اگلے قدم میں چار دیانت داروں کو وہ مقام اور عزت دو جس کے وہ مستحق ہیں پھِر دیکھو کیا رنگ جمتا ہے۔

نام نہاد دیانت دار عدلیہ اور غیر جانبدار فخرو بھائی کے غلاف میں یہاں ساری جعلسازیاں جاری ہیں اور کِسی کو کانوں کان خبر بھی نہیں۔

سادہ سی بات ہے اگر نواز شریف جیسا ڈکیت اور زرداری جیسا رسہ گیر ہمارے قائدین ہیں یا بننے جا رہے ہیں۔ باسٹھ ،تریسٹھ، چونسٹھ پینسٹھ سب دھوکہ ہے۔ جب تک زرداری اور نوروں جیسے کُتے کُنویں سے نہیں نکالے جاتے دستی جیسی بالٹیاں بھر بھر کر نِکالنے سے کنواں کبھی پاک نہیں ہو سکتا ۔ ۔ ۔ ۔ اور جسٹس افتخار شریف کے ہوتے نورا کنویں سے نکل نہیں سکتا کیونکہ منی لانڈرنگ سے لے کر مہران بینک تک اُن کے خلاف ہر کیس کی فائل پر یہ چیف جسٹس سانپ بن کر بیٹھ گیا ہے۔

10000% agree but unka kia karain jo khud ko badalana nahee chahtae aur sirf umeedoon pe qaim hain, kaptan yeh kar de ga kaptan woh kar de ga kaptan koi farishta to nahee yar, cheekhta to har koi hai vote ke liyae so wo bhi cheekh raha hai
 
سزا بُرے عمل پر ہوتی ہے اِرادے پر نہیں۔

کِسی کے بُرے ماضی پر تو اُس کی بوچھ گچھ ہو سکتی ہے لیکن کِسی کو اِس بات کی سزا نہیں دی جا سکتی کہ وہ مستقبل میں اچھا کرنے کا کھوکھلا وعدہ کیوں کر رہا ہے۔

خان صاحب اچھے کام کر دِکھانے کا اِرادہ رکھتے ہیں اور دوسرے بُرے اعمال کر چُکے ہیں۔

اگر کل کلاں خان صاحب بھی دوسروں کیطرح نکلیں تو اِسی سلوک کے مستحق ہونگے جیسے دوسرے۔
 
muje aik shair yad a raha hai

Abi tum tifl maktab ho , chupa lo apnay joban ko
Yeh tote kachi fasloon ka bara nuksan kartay hain

khan sahab ko pata nahee keh ISI jaisay oper lati hai , tissue paper ki tarah apnay chootar saaf kar ke phenk deti hai, khan pehlay to pohanchae ga nahee oper, pohanch bhi gaya to khan sahab ko iski fikar kahan rahy ge keh kia waday kiya hain , usko to apni aur kursi ki pari ho gi lol

dekhna yehi khan char panch sal baad fouj ke khilaf bole ga, take my words