فردوس عاشق اعوان ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ پرپھٹ پڑیں

7firdou.jpg

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر پھٹ پڑیں ، انہوں نے اسے الیکشن کمیشن ، ن لیگ اور میڈیا چینل کا گٹھ جوڑ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کے حلقہ این اے75 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ایک رپورٹ میں دھاندلہ کا انکشاف کیا تھا اور کہا تھا کہ اس دھاندلی کی منصوبہ بندی میں فردوس عاشق اعوان بھی شامل تھیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر فردوس عاشق اعوان نے اس رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بغیر دستخط شدہ اورنان آفیشل رپورٹ کو ایک مخصوص میڈیا گروپ کو جاری کرنا اور میڈیا گروپ کا اس رپورٹ کو ایک ذرائع کے حوالے سے نشر کرنا واضح طور پر الیکشن کمیشن اور ن لیگ بدنیتی اور گٹھ جوڑ کو ظاہر کرتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1457680498700996620
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اور ن لیگ نے رپورٹ کے حوالے سے گھناؤنا کھیل کھیلا، بغیر دستخط شدہ اور غیر تصدیق شدہ رپورٹ پر ن لیگی جغادری بغلیں بجا کر اور ہاہا کار مچاکر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

https://twitter.com/x/status/1457680955401965569
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ میڈیا گروپ نے صحافتی اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اور اخلاقیات کو پس پشت ڈالتے ہوئے بغیر دستخط شدہ رپورٹ کو نشر کرکے صحافتی قوانین کا جنازہ نکالا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ اور الیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے تحفظات حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1457680675490906122
وزیراعظم کی سابقہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن ,ن لیگ اور میڈیا گروپ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، اس حوالے سے تحقیقات ,ملوث عناصر کو آشکار اور شکنجہ کسنے کیلئے پیمرا اور الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1457681171098263557
واضح رہے کہ تین روز قبل نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر شائع کی تھی کہ الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق انتخابات میں دھاندلی کیلئے اے سی ڈسکہ کے آفس میں متعدد بار میٹنگز ہوئیں جن میں رہنما پاکستان تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان بھی شریک ہوئیں، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد اقبال بھی ہیرا پھری میں ملوث پائے گئے ہیں۔
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
اللہ سے خیر منگ یہ پھٹ پڑی تو سیلاب آجاے گا
پٹواری الیکشن کمیشنر یہ رپورٹ بھی پٹواری چینل جیو نیوز کو لیک کرتا ہے۔ پھر کہتے ہیں ہم تو بڑے نیک پارسا لوگ ہیں۔ ووٹ چور تو نیازی ہے