فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال،پنجاب اور وفاق میں آٹے کےبحران کاخدشہ

9flour.jpg

فلار ملز ایسوسی ایشن کا دعویٰ ہے کہ محکمہ خوراک نے گندم کی فراہمی روک دی ہے جس پر ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا ارادہ ہے تاہم اس سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں آٹے کا بحران شروع ہو چکا ہے جس کا پورے صوبہ پنجاب میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

فلار ملزایسوسی ایشن نے پیرکو راولپنڈی اوراسلام آباد میں جبکہ منگل کو پورے صوبے میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ فلار ملز نے جنوبی پنجاب کے سرکاری گوداموں سے گندم نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے سے آٹے کے تھیلے کی لاگت 85 روپے بڑھ جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1459879241403752448
دوسری جانب پنجاب حکومت نے فلار ملز پر مصنوعی بحران پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ ملز نے سرپلس اضلاع سے گندم کا پچیس فیصد کوٹہ اٹھانا ہوتا ہے۔ صوبے میں گندم کی قلت نہیں ہے، چند مل مالکان مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔