فوج نے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرنا ہے تو ہمیں وسائل دئے جائیں
فوج کا بجٹ بڑھا دیا گیا
فوج نے کہا اور بجٹ چاہئیے بجٹ مزید بڑھا دیا گیا
کہا اور بڑھاؤ اور بڑھا دیا گیا یہاں تک کہ
فوج کا ایک دن کا بجٹ تعلیم کے پورے سال کے بجٹ سے بھی زیادہ ہو گیا
دہشت گردی پھر بھی نہ رکی
فوج اور ایجنسی نے کہا دہشت گردی موبائل سم کی وجہ سے ہوتی ہے
سم کو شناختی کارڈ پر ایکٹو کرنا شروح کر دیا گیا
دہشت گردی نہ رکی تو کہا گیا سم ایکٹو کرنے کی شرائط اور سخت کرو
شرائط اور سخت کر دی گئی
کہا اور سخت کرو اور سخت کر دیا گیا
یہاں تک کہ سم بایومیٹرک مشین پر ایکٹو ہونا ضروری ہوا
مگر دہشت گردی پھر بھی نہ رکی
اب کہ رہے ہیں جن سم کو ایکٹو کیا گیا ہے ان سب کو دوبارہ ایکٹو کرو
کہا گیا کہ یہ جتنے بھی مسنگ پرسن ہیں یہ سب دہشت گرد ہیں
ملک میں امن چاہئیے تو ان کے بارے میں بات نہ کرو
دہشت گردی پھر بھی نہ رکی
ایجنسی اور فوج نے کہا کہ جتنی بھی مسخ شدہ لاشیں ہیں یہ سب غدّار ہیں
ان کے بارے میں بات نہ کی جاے
سب چپ ہو گئے
دہشت گردی پھر بھی نہ رکی
کہا گیا فوج کی تنخوا بڑھائی جاے تا کہ فوج یکسوئی سے دہشت گردی کا مقابلہ کر سکے
فوج کی تنخوا کسی بھی ادارے سے زیادہ بڑھا دی گئی
گیلانی کے دور میں صرف ایک سال میں فوج کی تنخوا سو فیصد بڑھائی گئی
دہشت گردی پھر بھی نہ رکی
کہا گیا مرنے والے فوجیوں کی مالی مدد کی جاے تا کہ وہ بہادری سے لڑ سکیں
تو جہاں مرنے والے سویلین کے بچے سڑکوں پر آ گئے
وہاں مرنے والے میجر صاحب کے گھر والے کروڑ پتی ہو گئے
دہشت گردی پھر بھی نہ رکی
فوج نے کہا قانون تبدیل کرو تا کہ ہم ملک میں امن لا سکیں
سارے سیاستدانوں نے مل کر امن کی خاطر ایک کالے قانون کو پاس کرایا
جس کا نام تحفظ پاکستان رکھا گیا
دہشت گردی پھر بھی نہ رکی
اب فوج کہتی ہے کہ مسلہ عدالتوں کا ہے
امن چاہئیے تو فوجی عدالتیں بنا کر دو
سو فوجی عدالتیں بن گئی
تو کیا اب دہشت گردی ختم ہو جاے گی
اور اگر ختم نہ ہوئی تو