قانونی مسائل پرکوئی مشکلات درپیش نہیں:قانونی ٹیم کی نواز شریف کو کلیئرنس

3449126-627674127.jpg


قائد ن لیگ نواز شریف کی لندن واپسی کی تیاریاں مزید تیز کردی گئیں، لندن میں مسلم لیگ ن کی قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی،اہم اجلاس میں ن لیگ کے قائد نوازشریف، سابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز ملک، عطا تارڑاوراسحاق ڈارشریک ہوئے۔

اعظم نذیرتارڑ اور امجد پرویزملک نے نوازشریف اور اجلاس کے دیگر شرکا کو سابق وزیراعظم کو پاکستان واپسی کیلئے قانونی ٹیم نے بریفنگ دی،ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے نوازشریف کوپاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی۔

قانونی ٹیم نے کہا نواز شریف کوپاکستان واپسی پرمقدمات میں قانونی مسائل پرکوئی مشکلات درپیش نہیں،ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئےلائحہ عمل تیارکرلیا،سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے اور ن لیگ کی جانب سے ان کا فقید المثال استقبال کرنے کا اعلان کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے ہیں ۔ نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہوگئی۔

خیبر پختونخوا میں پارٹی ونگز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ نواز شریف خوش آمدید، مایوسی کے اندھیرو الوداع۔ معمار پاکستان ویلکم بیک، سازشیو گڈ بائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف واپس نہیں آرہا، پاکستان کی خوش حالی کا دور واپس آ رہا ہے ۔ نواز شریف کا پیغام پاکستان کی ترقی، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے، الحمدللہ ۔ نوازشریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی انہیں سزا ملی۔2016ء میں عوام سے ترقی ، مہنگائی میں کمی چھین لی گئی ۔نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی۔ سازشی نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہو اور عوام مہنگائی کی غلامی سے آزاد ہوں۔

انہوں نے کہا 21 اکتوبر اعلان ہے کہ عوام کی تکلیف کے دِن ختم ہونے والے ہیں۔ غریبوں کے دُکھ درد کا احساس کرنے والانوازشریف واپس آرہا ہے۔نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں 5 سال آٹے، گھی، چینی کی قیمت نہ بدلی۔ نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں 47 سال میں مہنگائی کم ترین سطح پر آئی تھی۔ نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کی معاشی ترقی 6.1 فیصد پر پہنچائی تھی۔
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
ab is ko lane ke liye special plane bejna pare ga.. jis din yeh lahore me land kare ga os din public holiday ki jaye gi. logo ko hank hank kar is pig ke isteqbal ke liye airport laya jaye ga.
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
Legal briefing went like this.
Yes you are fugitive in few cases. But nothing to worry.
You are fugitive in Tosha Khana case, for buying a Mercedes illegally against the rules. But so what!! Tosha Khana Case is only against IK. All other who took gifts from Tosha Khana are innocent of all crimes, even if they took cars illegally like Nawaz. Maryam and Zardari.
You may be wanted in Al Aziza case. But so what , now Qazi is the Qazi-e-Qaza, he got you off the hook in Hudabiya case, he will invent some other excuse to get you off the hook this time too.
Other cases in NAB which are restored now after throwing away of the amendments by SCP. We have General Nazir installed at the NAB for this purpose, he can close his eyes when it comes to our favourite corrupt politicians, and solely focus on IK , his wife and others in PTI.
Justice Pakistani style.
RIP Pakistan.