قصّہ مختصر

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
لہٰذا، قصّہ مختصر یہ کہ الیکشن کا قصّہ تمام ہوا۔
پاگل ہو گئے ہو؟ ملک کا آئین ٹوٹ گیا ہے اور تم قصہ تمام کر گئے ہو۔ اگر عمران آئین پر عمل نہ کرتا اور پارلیمان میں ووٹنگ نہ کرواتا اپنے عدم اعتماد کی تو تم سب بھونکتے کہ عمران نے آئین توڑ دیا۔ اب بھی بھونکو اسی طرح کہ ملک میں آئین ٹوٹ چکا ہے
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
بالفرض، الیکشن کروا بھی دیئے جائیں، خان کو دوبارہ وزیر اعظم بنوا بھی دیں، تب بھی، کیا اس اسٹیبلشمنٹ پر خان حکومت کر سکے کا یا یہ اسٹیبلشمنٹ خان کو کوئی کام کرنے دے گی؟
اسی خوف کی وجہ سے ہی تو جلد الیکشن نہیں کروائے جا رہے۔ آئین توڑ دیا گیا ہے۔
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
پیارے بھائی، جب آئین میں لکھنے کے باوجود ۹۰ دِن میں الیکشن نہیں ہورہے، تو بے فکر رہیں، آئین کے مطابق اور کچھ بھی نہیں ہونے لگا۔
تو آئین کے مطابق عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیسے ہو گئی؟ بغض عمران؟
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Constitution k sath jitni der thak khela jaega utna hi PDM aur unkay handlers ko gaaliyaa dene walo main izafa hota rahay ga. Q k choo choo k murabbay k hotay huway Pakistan k halaat kharab say kharab tar hotay jaengay.
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
لیکن اس سب سے کیا حاصل ہورہا ہے؟ لوگوں کو یہی نظر آرہا ہے کہ یہ نظام پھر بھی حاوی ہے، لہٰذا کیا فائدہ اس ملک کے لیئے جدّوجہد کرنے کا؟ پچھلے دس ماہ میں قریباً دس لاکھ پڑھے لکھے گریجویٹ اس ملک سے جاچکے ہیں۔ اگر کسی کو کوئی بہتری نظر آرہی ہوتی تو یہیں رکتا۔ لیکن افسوس کہ اب میرے جیسے ہی رہ گئے ہیں اس ملک میں، جن کو لائن لگا کر آٹا خریدنا آتا ہے۔
بھائی آپ بھی نکل لو اس ملک سے. یہاں پر بہت جلد عذاب الہی زلزلے کی شکل میں آنے والا ہے. قوم لوط پر جب عذاب آنے والا تھا تو الله نے حضرت لوط علیہ سلام کہ گھر دو انسانی شکل میں فرشتے بھیجے. فرشتے بھی نوجوان اور خوبصورت شکل میں بھیجے. فرشتوں کا کام یہ تھا کہ وہ حضرت لوط کو مطلع کریں کہ وہ اپنا شہر چھوڑ کر چلے جائیں کیونکہ اب الله کا عذاب آنے والا ہے قوم لوط کو جب یہ معلوم ہوا کہ حضرت لوط کہ گھر دو خوبصورت لونڈے موجود ہیں تو انہوں حضرت لوط کہ گھر کا گھیراؤ کر لیا اور مطالبہ کرنے لگے کہ وہ ان لونڈوں کو انکے حوالے کریں تاکہ وہ ان سے لونڈے بازی کر سکیں. یہ پورا واقعہ قرآن میں موجود ہے

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر الله چاہتا تو وہ وحی کہ زریعہ سے بھی حضرت لوط کو بتا سکتا تھا کہ اب عذاب آنے والا ہے تو الله نے دو خوصورت فرشتے کیوں بھیجے؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ الله باقی دنیا کو یہ دکھانا چاہتا تھا کہ جب کوئی قوم یا نظام ڈھٹائی اور بے شرمی کی ساری حدیں پار کر لے تو اسے تباہ ہونا ہی ہوتا ہے. جب قوم لوط ان جوان لونڈوں کو حاصل کرنے کہ لئے حضرت لوط کہ گھر کہ باہر جمع ہوگئی تو اس قوم نے ڈھٹائی اور بے شرمی کی ساری حدیں پار کر لی تھیں. الله محض گناہ کرنے پر کسی قوم یا بندے کو دنیا میں سزا نہیں دیتا مگر جب قوم یا بندہ ڈھٹائی اور بےشرمی کی ساری حدیں پار کر لیتا ہے تو عذاب الہی نے آنا ہی ہوتا ہے

عمران خان کہ زریعہ الله نے ہمارے نظام اور اسکو چلانے والوں کو ننگا کردیا ہے. یہ نظام بے شرمی، ڈھٹائی اور لاقانونیت کی ساری حدیں پار کر چکا ہے. الله الحق ہے. حق نے غالب ہونا ہے باطل نے مٹ جانا ہے
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
چلیں جناب، اب آئین شائن کرنے والے آئین شٹائن ایک طرف، اور اس ملک کا نظام ایک طرف ہوچکا ہے۔

پیپلز پارٹی نے بھی اپنا پٹھو، مطلب ہے کہ ایک وزیر اعظم پٹوا دیا تھا، لیکن کبھی اپنی کرپشن پر آنچ نہیں آنے دی تھی۔
اب چیف الیکشن کمشنر کو بھی بلی کا بکرا بنا دیں گے، لیکن حرامخوری بچا لی جائے گی۔

سپریم کورٹ اس صورتحال میں زیادہ سے زیادہ کیا کرسکتی ہے؟

چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کے لیئے کہہ سکتی ہے۔ چلیں کہہ بھی دیا، لیکن اسی آئین کے تحت نہ تو حکومت چیف الیکشن کمشنر لگا سکتی ہے نہ ہی اسے ہٹا سکتی ہے۔ ہٹانے کے لیئے کیس سپریم جوڈیشل کاوٗنسل میں جائے گا۔ پیچھے کوئی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر انتخابات کروا نہیں سکتا۔

اس کے علاوہ، جو باقی تمام ادارے ہیں، ان کے بارے میں سپریم کورٹ کیا کرے گی؟ فنانس منسٹری پیسے نہیں دیتی، تو کیا فنانس منسٹر کو نکالے گی؟ وزارتِ دفاع بندے نہیں دیتی، تو کیا سپریم کورٹ وزیر دفاع کو نکالے گی، وزارت تعلیم بندے نہیں دیتی تو کیا وزیر تعلیم کو بھی نکالے گی؟ اور یہ بھی ثابت ہے کہ اگر بالفرضِ محال سپریم کورٹ اتنا کچھ کر بھی لیتی ہے، تب بھی کیا اگلے آنے والے وزی بات مان جائیں گے سپریم کورٹ کی؟

چلیں سپریم کورٹ اس کے بعد بھی ایک اور چھکا لگا لے، اور وزیر اعظم کو بھی نکال دے، تب بھی، کیا بدل جائے گا؟
کچھ نہیں بدلے گا۔

ادارے بھی کہاں تک ایک دوسرے سے لڑیں گے؟

اب خان صاحب کو نہ صرف بیٹھنا پڑے گا، بلکہ جو کچھ کہا جا رہا ہے، اسے ماننا بھی پڑے گا۔ اپنے ہاتھ پیر یہ خود اسمبلیوں سے استعفے دے کر کٹوا چکے ہیں۔ عوام کی طاقت صرف اسی وقت کام کی ہے جب آپ کسی سِول نافرمانی یا جنگ کا ارادہ رکھتے ہوں۔ خان کے پاس وہ دِل ہی نہیں جو اس ملک میں انارکی پھیلائے۔ یہ تو چھوڑیں، خان کے پاس اتنا بھی دِل نہیں کہ کسی ہڑتال کی ہی کال دے، کیونکہ اس کو خیال آتا ہے کہ اس سے کوئی غریب دیہاڑی دار ہی بھوکا سوئے گا۔

لہٰذا، قصّہ مختصر یہ کہ الیکشن کا قصّہ تمام ہوا۔
اور بالفرض، الیکشن کروا بھی دیئے جائیں، خان کو دوبارہ وزیر اعظم بنوا بھی دیں، تب بھی، کیا اس اسٹیبلشمنٹ پر خان حکومت کر سکے کا یا یہ اسٹیبلشمنٹ خان کو کوئی کام کرنے دے گی؟

چلیں جی، بہت باتیں ہوگئیں۔ اب صبح کے بارے میں سوچتے ہیں، کہ کہاں لائن لگا کر آٹا خریدنا ہے۔ شب بہ خیر!

Sit back and relax man - This game is not for the faint hearted. Everything is going well and a lot of progress has been made without any blood shed. A discontinuity results in another discontinuity while true revolution is slow and irrevocable. What IK is doing will have a far greater impact than a bloody 'revolution' which always changes the face of despotism. IK has far exceeeded my expectations as a statesman and a visionary. There are only two things that can happen. IK stays alive and in that case there is no power on earth that can stop him from becoming the most powerful PM, Pakistan has ever seen and in the second case all of the present 'elite' will be wiped out.

For a common man I recommend immigration if you do not have the heart and energy to oppose the criminals in power.
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
پاگل ہو گئے ہو؟ ملک کا آئین ٹوٹ گیا ہے اور تم قصہ تمام کر گئے ہو۔ اگر عمران آئین پر عمل نہ کرتا اور پارلیمان میں ووٹنگ نہ کرواتا اپنے عدم اعتماد کی تو تم سب بھونکتے کہ عمران نے آئین توڑ دیا۔ اب بھی بھونکو اسی طرح کہ ملک میں آئین ٹوٹ چکا ہے
میں نے کب کہنا تھا کہ عمران نے آئین توڑا ہے۔ میری پوسٹیں نکال لو اس وقت کی، میں تو پھر بھی یہی کہتا تھا کہ سپریم کورٹ نے آئین توڑا ہے۔
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
تو آئین کے مطابق عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیسے ہو گئی؟ بغض عمران؟
ابے چغدالوجود، پھکّڑ الکائنات، تجھے یہ سمجھ نہیں آئے گا کہ یہ جہاں چاہتے ہیں وہاں آئین پر عمل ہوتا ہے اور جہاں چاہتے ہیں آئین کی دھجیاں اڑا دیتے ہیں۔

تم معلوم نہیں کون سی ہواوٗں میں رہتے ہو؟ کدھر کی ہانکتے ہو؟ بھائی یہ کینیڈا نہیں ہے، یہ پاکستان ہے، پاکستان۔۔۔۔۔۔۔
یہاں جب چاہے آئین کا آرٹیکل ۶۸ لگتا ہے اور سپریم کورٹ کو ایوان کی کاروائی سے دور رکھا جاتا ہے۔ جب دل کرتا ہے، تو سپریم کورٹ یہاں کسی بھی معاملے میں مداخلت کر لیتی ہے۔
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
ابے چغدالوجود، پھکّڑ الکائنات، تجھے یہ سمجھ نہیں آئے گا کہ یہ جہاں چاہتے ہیں وہاں آئین پر عمل ہوتا ہے اور جہاں چاہتے ہیں آئین کی دھجیاں اڑا دیتے ہیں۔

تم معلوم نہیں کون سی ہواوٗں میں رہتے ہو؟ کدھر کی ہانکتے ہو؟ بھائی یہ کینیڈا نہیں ہے، یہ پاکستان ہے، پاکستان۔۔۔۔۔۔۔
یہاں جب چاہے آئین کا آرٹیکل ۶۸ لگتا ہے اور سپریم کورٹ کو ایوان کی کاروائی سے دور رکھا جاتا ہے۔ جب دل کرتا ہے، تو سپریم کورٹ یہاں کسی بھی معاملے میں مداخلت کر لیتی ہے۔
اسی جب چاہے کیخلاف ہی تو عمران خان جہاد کر رہا ہے۔ بوٹوں کے غلام