قطر اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس کے مختلف شعبوں پر سرمایہ کاری کرے گا

14%D9%82%D8%A7%D8%AA%D8%A7%D8%B1%D8%A7%DB%8C%D8%B1%DB%81%D8%B1%D8%AA%DB%8C%D9%86%D8%B7%D8%B9%D8%B3%D8%AA%D9%85%D8%B9%D9%86%D8%AA.jpg

قطر کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات مستقل حمایت اور اعتماد کی مضبط بنیادوں پر قائم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر قطر پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا او رانہیں دیوان امیر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات بھی کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قطر کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات مستقل حمایت اور اعتماد کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔


وزیراعظم شہباز شریف نے دوحہ میں امیر قطر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی اور امیر قطر کی والدہ محترمہ شیخہ موزہ بنت ناصر سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہتر کرنے پر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے کردار کو سراہا اور ان کے دور میں پروان چڑھنے والے مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا جبکہ شیخہ موزہ بنت ناصر کی سرپرستی میں ’’تعلیم سب سے بڑھ کر (EAA)‘‘پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے ان کی انسانی ہمدردی اور خیراتی کوششوں، خاص طور پر پاکستان میں سکول سے باہر بچوں کے اندراج کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے 200000 سے زیادہ پاکستانیوں کی قطر میں میزبانی کرنے پر امیر قطر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کا شکریہ ادا کیا اور قطر کے ویژن 2030 کے حوالے سے پاکستان کی طرف بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔ قطر کی فیفا 2022 ورلڈ کپ کی میزبانی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

ذرائع کے مطابق قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے، قطری حکومت ائیرپورٹ اور ہوٹل کے شعبے میں کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، قطر پولنگ کمپنی ایئرپورٹ ٹرمینل اور کارگو خدمات مہیا کرے گی جبکہ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل میں بھی سرمایہ کاری کے عوض حصص قطر کو دیئے جائیں گے۔ ایوی ایشن شعبوں میں سرمایہ کاری گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر معاہدوں کے ذریعے کیے جانے کا امکان ہے۔

دریں اثنا وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ سٹیڈیم 974 کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں سٹیڈیم کا گائیڈڈ دورہ کروایا گیا اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے لیے تیاریوں بارے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ کے لیے قطر کی کوششوں کو سراہا اور سٹیڈیم سے منسلک سہولیات کی تعریف کی، جس میں قطری ثقافت اور شناخت کی عکاسی کی گئی ہے۔ انہوں نے قطر کے عوام اور قیادت کو میگا ایونٹ کے انعقاد میں شاندار کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانیوں کو فخر ہے کہ فٹ بال، ’’الریحلۂٔ جو کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آفیشل میچ بال ہے پاکستان میں بنایا گیا ہے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
بیچ دیا انہیں قطر کو بے غیرتوں نےاور اسے سرمایہ کاری کہہ رہے ہیں
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
یہ خبر بھی جھوٹی نکلے گی ۔۔۔ جیسے نوازلعل نہرو سونا جہلم سے نکالا تھا۔
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
بیچ دیا انہیں قطر کو بے غیرتوں نےاور اسے سرمایہ کاری کہہ رہے ہیں
قطری اتنے پاگل نہیں ہیں یہ انہی حرام زادوں نے پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ وہاں رکھوایا ہوا ہے
زرداری ڈاکو کی جان دبئی والے طوطے میں ہے اور گنجوں کی قطر والے میں ، ترقی یافتہ ملکوں میں چیزیں لیک ہو جاتی ہیں