قومی اسمبلی میں پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے شہباز حکومت کا بڑا منصوبہ تیار

2shehbazmolanaplanforcpltterm.jpg

حکومت نے تحریک انصاف کوٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے مرحلہ وارپی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا گرین سگنل دیے دیا ہے، جلد مرحلہ وار استعفوں کی منظوری شروع ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں وزیراعظم نے اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کوپیغام دیا ہے کہ دو سے تین دنوں میں مرحلہ وار استعفوں کی منظوری شروع ہوجائے گی،تاکہ تحریک انصاف کے اراکین کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کروایا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن میں اتحادی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت حصہ لیں گے،ضمنی الیکشن میں کامیابی کے ذریعے قومی اسمبلی میں اتحادی اپنی اکثریت بڑھانا چاہتے ییں،ابتدائی طور پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں اور شیخ رشید کا استعفی منظور کرنے کی تجویز ہے۔