قومی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی اپنی بیگمات کے ساتھ لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہوئے
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہونے کے بعد براستہ دبئی سڈنی سے کینبرا پہنچ گئےہیں۔ قومی ٹیم میں 18 کھلاڑی شامل ہیں اور 2 مینجمنٹ ارکان شاہد اسلم اور ڈاکٹر سہیل بعد میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔
قومی ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ اور بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک ٹیم کو آسٹریلیا میں جوائن کریں گے۔ پاکستان ٹیم میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر 2023ء سے پرتھ کرکٹ گرائونڈ میں شروع ہو رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1730023454978756758
دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی اپنی بیگمات کے ہمراہ آسٹریلیا پہنچے تھے جس کے باعث متعدد کرکٹ شائقین ان پر برس پڑے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کی اپنی بیگمات کے ساتھ لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہونے کی ویڈیوز کل سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس پر شائقین کرکٹ کی طرف سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
کرکٹ شائقین نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑی آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے جا رہے ہیں یا ہنی مون منانے جا رہے ہیں۔ ماریہ راجپوت نامی ایکس (ٹوئٹر) صارف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اپنی بیگمات کے ہمراہ سڈنی پہنچنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ: ہنی مون گروپ سڈنی میں لینڈ کر چکا ہے!
https://twitter.com/x/status/1730332248438714539
امینہ زبیر نامی سوشل میڈیا صارف نے قومی کرکٹ ٹیم کی لاہور سے روانگی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: بھائی یہ سیریز ہے کہ ہنی مون ہے!سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیم کوچ محمد حفیظ، بلے باز امام الحق اپنی بیگم انمول محمود، شاہین شاہ آفریدی اپنی بیگم انشاء، کپتان شان مسعود اپنی اہلیہ نیشے اور کوچ محمد حفیظ بھی اپنی بیگم کے ہمراہ لاہور سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے 6 دسمبر سے 10 دسمبر تک ٹور میچ میں حصہ لینا ہے اور پھر دونوں ٹیمیں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 ستمبر کو پرتھ کرکٹ گرائونڈ میں کھیلیں گی۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داریاں شان مسعود کو دی گئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pcb-pakistan-one.jpg