
وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی میٹنگ میں ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست کی وجہ بتادی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی میٹنگ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران سیاسی گفتگو کے بجائے معاشی معاملات، مہنگائی اور عوامی ریلیف کے موضوعات پر تبادلہ خیال کی۔
دوران اجلاس وزیراعظم نے میٹنگ کے شرکاء سے پوچھا آپ نے کل کا میچ دیکھا کہ اس میچ میں کیا ہوا؟ پراعتماد ٹیم جیسے ہی خوف کا شکار ہوئی تو بولنگ غلط ہونے لگی اور ٹیم آخر میں دباؤ کو اچھے طریقے سے ہینڈل نہ کرسکی۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کو بھی نہ گھبرانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ آخر میں اگر ٹیم گھبرائے بغیر پراعتماد ہوکر کھیلتی تو نتیجہ مختلف ہوتا۔
یادرہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ٹی 20 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9harpm.jpg