
آج نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ سے اغوا کار خاتون خود ہی اغوا ہو گئی، پولیس نے خاتون کو ٹریس کرکے 2 سالہ بچے کو بھی بازیاب کرا لیا۔
پولیس کے مطابق اغوا ہوئی خاتون نائلہ بی بی خود بھی اغوا کار تھی، خاتون کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شاد باغ میں درج ہوا جس کے بعد پولیس نے خاتون اور ملزم فاروق اعجاز کو ٹریس کیا۔
https://twitter.com/x/status/1466661358141771776
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور ملزم فاروق سے باغبانپورہ سے اغوا ہونے والا بچہ بھی برآمد ہوا ہے، دونوں نے 2 سالہ عبدالرحمان کو اغوا کیا تھا۔ اب مغوی بچے عبدالرحمان کو بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ رہے کہ بچے کے والد کی جانب سے تھانہ باغبانپورہ میں بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نائلہ بی بی اور ملزم عمر فاروق کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6lpolice.jpg