
وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ معیشت بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔
خبررساں ادارے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت اس قدر تیزی سے ترقی کررہی ہے کہ ہمیں اسے 5اعشاریہ 5 فیصد تک محدود کرنا ہوگا کیونکہ جی ڈی پی کی ساڑھے پانچ فیصد سے زائد شرح نمو سے معیشت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 2021-2022 کے دوران جی ڈی پی کو 5 سے ساڑھے 5 فیصد تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے میں اس شرح کو 6فیصد تک جاتا نہیں دیکھنا چاہتا، آئی ایم ایف کا پروگرام بھی 5فیصد شرح نمو میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔
شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم کے ساتھ سود مند گفتگو رہی جلد اس سے متعلق لوگوں کو بھی علم ہوجائے گا، آئی ایم سے معاہدہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا ، یہ دعویٰ آئی ایم ایف کے عام نسخے سے برعکس ہے ، ہم آئی ایم ایف کی پیش کردہ منزل سے زیادہ دور نہیں ہیں۔