
لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ شفاعت شاہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے ملٹری سیکرٹری، کورکمانڈر لاہور اور اردن میں پاکستان کے سفیر کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں سامنے آیا ہے۔
شفاعت شاہ سے متعلق پنڈورا پیپرز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ میں ایک عالیشان فلیٹ خریدا ہے جو کہ پاکستان میں ان کے ایک پلاٹ کے پتے پر رجسٹرڈ ہے۔
لیفٹننٹ جنرل (ر) شفاعت شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ انہوں نے لندن میں جو فلیٹ خریدا ہے وہ لاہور میں اپنا پلاٹ بیچ کر خریدا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ان کا برطانیہ میں کوئی کاروبار نہیں ہے۔ برطانوی قوانین کے مطابق یہ کوئی جرم بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فلیٹ کو ان کی جانب سے ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کیا گیا ہے اور ادارہ بھی اس فلیٹ سے متعلق سب کچھ جانتا ہے۔ اس کا اکبر آصف کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ شفاعت شاہ نے کہا کہ اس کی جو قیمت پنڈورا پیپرز میں بتائی گئی ہے یہ اس سے آدھی قیمت کا بھی نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1444748510608437256
شفاعت شاہ نے مزید ٹوئٹ میں کہا کہ جس صحافی نے یہ تحقیقات کی ہیں اسی نے پولٹزر کو ای میل کی تھی وہ پچھلے 2 سال تک بھارت میں رہا ہے۔ یہ بالکل بھارتی خفیہ ایجنسی را کا طریقہ کار ہے جس کے ساتھ وہ پاک فوج کے موجودہ اور سابق افسران کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سب میں کسی قسم کا کوئی قانون نہیں توڑا گیا ہر چیز کا ثبوت موجود ہے۔
https://twitter.com/x/status/1444748513112379400
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/qM3kQRh/2.jpg