لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد عبدالعزیز چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات

2geggaziaiiappsc.png

سابق کورکمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد عبدالعزیز کو چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے، سابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد عبدالعزیز کو آئندہ تین سالوں کیلئے چیئرمین پنجاب پبلک پبلک سروس کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1785242640885096900
صحافی مغیث علی نے اس تعیناتی کا نوٹیفکیشن شیئر کیا اور کہا کہ نئے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ماہانہ تنخواہ ایم پی ون سیلری پیکج کے تحت دی جائے گی جوماہانہ 9 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے

GMZ0lSEWEAA6JYZ


خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی حکومت نے 2021 میں سابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ظفر اقبال ملک کو تین سالوں کیلئے پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین تعینات کیا تھا۔