
آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاکستان کے پہلے ڈی جی آئی ایس آئی ہوں گے جو پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نئے آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو بطور آئی ایس آئی سربراہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے پاک امریکہ تعلقات پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی(این ڈی یو) سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، انہوں نے بلوچستان میں انفینٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفینٹری بریگیڈ کی کمانڈ بھی کی ہے، انہوں نے این ڈی یو میں چیف انسٹرکٹر اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں انسٹرکٹر کمانڈ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دیں اورملک فورڈ لیون ورتھ ، رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے گریجویشن کی اور اس کورس میں اعزاز شمشیر بھی حاصل کی۔
نئے آئی ایس آئی سربراہ کا تعلق ایک فوجی خاندان سے ہے ان کے والد غلام محمد بھی فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے سےریٹائر ہوئے ، انہوں نے کور کمانڈر راولپنڈی کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4asimmisisisohd.png