
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل سے ایک روز قبل پاکستانی ٹیم کیلئے ایک تشویشناک خبر سامنے آگئی ہے، ٹیم کے اہم کھلاڑی بیمار ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک ہلکے بخار اور زکام میں مبتلا ہوگئے ہیں ، تاہم دونوں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کلیئر ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے دونوں کو آرام کا مشورہ دیا ہے، کل صبح شعیب ملک اور محمد رضوان کا مکمل چیک اپ کیا جائے گا۔
بخار اور زکام کی وجہ سے محمد رضوان اور شعیب ملک نے 2 روز آرام کے بعد آج پریکٹس کرنے والی ٹیم کو بھی جوائن نہیں کیا اور ہوٹل میں ہی وقت گزارا۔
https://twitter.com/x/status/1458480099934838792
واضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک ٹی 20 ورلڈ کپ کے درمیان زبردست فارم میں نظر آئے ہیں، شعیب ملک نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین ٹی 20 ففٹی کاریکارڈ قائم کیا جبکہ محمد رضوان نے بھی تمام میچز میں بہترین بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔
سیمی فائنل جیسے اہم میچ سے قبل دونوں کھلاڑیوں کی طبیعت خرابی ٹیم کیلئے انتہائی تشویش کا سبب بن سکتی ہے ، تاہم ابھی ان دونوں کی کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں شمولیت سے متعلق کوئی خبرسامنے نہیں آئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/malik%20rizwan.jpg
Last edited by a moderator: