
محکموں کو بدنام کرنے کیلئے منظم مہم کا آغاز۔۔ اسلام آباد پولیس نے ہدایات جاری کردی، پولیس ترجمان کے مطابق خواتین کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ٹویٹ کے مطابق اطلاعات کے مطابق محکموں کو بدنام کرنے کی منظم مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ہر عہدے کے افسران کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ اداروں کی بدنامی کی جاسکے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام خواتین قابل احترام ہیں لیکن کچھ کو اس مہم میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ایسے مذموم ہتھکنڈے غیر ملکی انٹیلیجنس ادارے ماضی میں استعمال کرتے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1662710705458380800
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی ایسی چال سے بچنے کے لیے معاملات کو شفاف رکھیں۔
ترجمان نے ہدایت کی کہ تمام دفاتر، تھانہ جات اور حوالات میں کیمرے ٹھیک رکھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/faizualshaiad.jpg