مددکیلئے آرمی سےرابطہ کرنےکامشورہ،ڈپٹی کمشنرراولپنڈی صارفین کےنشانے پر

10%DA%88%D8%AB%D9%86%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%81.jpg


کمشنر راولپنڈی کی جانب سے میری میں پھنسے سیاحوں کو مدد کیلئے آرمی کنٹرول سے رابطے کی ہدایت دینا مہنگا پڑگیا ہے، ٹویٹر صارفین نے کمشنر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کمشنر راولپنڈی ڈویژ ن کے اکاونٹ سے آج ایک ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ اگر کوئی بھی سیاح اس وقت مری یا اس کے اطراف میں کسی جگہ پھنسا ہوا ہے تو آرمی کنٹرول اور کرائسس مینجمنٹ سیل مری سے رابطہ کرے۔

انہوں نے اپنی اس ٹویٹ میں ایک رابطہ نمبر بھی شیئر کیا اور ساتھ ہی چیف سیکرٹری پنجاب اور پنجاب حکومت کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو ٹیگ بھی کیا۔

صارفین نے کمشنر کی جانب سے اس ٹویٹ پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ مشکل میں آرمی کو مدد کیلئے ہی کیوں پکارا جاتا ہے سول انتظامیہ اور ادارے ہر بار اپنی ذمہ داریوں سے کیوں مبرا ہوجاتے ہیں۔

سعد نامی صارف نے کہا کہ اگر ہمیں تمام ایمرجنسی کی صورتحال میں آرمی کی ہی ضرورت ہے تو ہم کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور باقی سول افسران کو ہائر کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ مری ہر بار ایسے ہی مناظر پیش کررہا ہوتا ہے یہاں تک کہ گرمیوں میں بھی آپ پارکنگ کے مناسب انتظامات نہیں کرپاتے۔

Untitled1.png


فرحان نامی صارف نے کہا کہ اب تک حکومت نے مری کے ہوٹلوں کی انتظامیہ کے خلاف کریک ڈاؤن کیوں نہیں شروع کیا ، کیا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں آپ نے کمروں کے زائد کرایوں سے متعلق نہیں سنا؟ مرنے والے لوگ گاڑیوں کے بجائے ہوٹلوں کے کمروں میں رات گزار سکتے تھے اگر مقامی انتظامیہ لٹیروں کو کنٹرول کرلیتی ۔

https://twitter.com/x/status/1480219250811813889
ایک اور صارف نے شدید غصہ میں کمشنر راولپنڈی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مری کی سول انتظامیہ سارا سال سرکاری نوکری کے مزے کرتے ہیں اور مشکل کے وقت میں آرمی کو طلب کرلیا جاتا ہے، مری کی انتظامیہ ہمیشہ سے مافیا کو سپورٹ کرتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1480065898375520256
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے آرمی کو بھی مدد کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کے پاس ایک تو فنڈز سب سے زیادہ ہوتے ہیں اور دوسرا یہ لوگ کسی اور ادارے کو اس قابل رہنے ہی نہیں دیتے کہ وہ عوام کی مدد کر سکیں۔ نعمان نامی صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ راستے بیلچوں سے نہیں مشینوں سے کھلتے ہیں، البتہ بیلچوں کیساتھ تصاویر اچھی آتی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1479877917509406722
پاکستان آرمی پر تنقید کرنے پر وسیم اعجاز نے نعمان کو جواب میں پاگل قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج ساری مشینری ایک دم سے روڈ پر نہیں لا سکتی۔انہوں تنقید کرنے والوں کو ایف ڈبلیو او کی قراقرم ہائی وے پر بنائی گئی ڈاکیو منٹری دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح فوج کے جوانوں نے بیلچوں اور بنیادی اوزاروں کی مدد سے پہاڑوں پر سڑک بنائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان بہادر جوانوں کے سامنے یہ برف تو کچھ بھی نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1480190386983227397
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
جی جی، پٹواری حرامزادوں کے اندر بھی جب
پاخانہ خشک ہو جائے، اور قبض اتنا شدید ہو جائے کہ

اندر لید وَٹوں کی شکل اختیار کر جائے،تو
گالیاں چھوڑ کر اُنکے بُوٹ چاٹنے لگ جاتے ہیں
? ??