
گزشتہ روز مردان میں ایک واقعہ ہوا جس میں ایک عالم دین مولانا نگا گل نے کسی سے متعلق کہا کہ میں اسکی پیغمبروں کی طرح عزت کرتا ہوں،اس پر ہجوم مشتعل ہوگیا اور اینٹیں مار مار کر اس شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔۔
یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد ن لیگ کے حامیوں اور کچھ حمایتی صحافیوں نے غلط رنگ دینے کی کوشش کی اور زبردستی ویڈیو کو عمران خان سے منسوب کرنیکی کوشش کی مگر اصل حقیقت سامنے آگئی۔
سامنے آنیوالی ویڈیو کے مطابق اس عالم دین نے کہاکہ میں زیادہ نہیں کہنا چاہتااور نہ ہی کسی پیغمبر سے اسکا موازنہ کرتا ہوں لیکن یہ شخص کسی طرح بھی پیغمبر سے کم قابل عزت نہیں ہے۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ عالم دین سعید ناظم نامی شخص کی طرف اشارہ بھی کرتا ہے جس پر وہ شخص اسے روکنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ عالم دین کہتاہے کہ میں موازنہ نہیں کررہا
https://twitter.com/x/status/1654942252169412611
اس معاملے کر سبوخ سید نامی صحافی نے اچھالا تھا جس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ بات عمران خان سے متعلق کی گئی ہے، بعدازاں سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد سبوخ سید نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا اور وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرےپہلے تھریڈ میں دو جگہ معلومات حقائق کے منافی تھیں جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک مولانا نگارنے پیغمیر والی بات عمران خان صاحب کے بارے میں نہیں کہی تھی اور دوسرا ان کا تعلق ماضی میں اشاعت التوحید والسنہ نامی تنظیم سےتھالیکن اب وہ ان سے وابستہ نہیں تھے۔
https://twitter.com/x/status/1654971290787127303
تحریک انصاف نے اس جھوٹی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہر حربہ استعمال کر کہ دیکھ لیا لیکن جب کچھ کام نہ کیا تو پہلے کی طرح مذہب کا جھوٹا سہارا لینا شروع کر دیا۔ بالکل ایسی ہی کیمپین چند ماہ پہلے چلائی گئی جس کے بعد ۳ نومبر کا واقعہ ہوا-
https://twitter.com/x/status/1655074760395464705
تحریک انصاف نے ان صحافیوں نے نام بھی بتائے جنہوں نے یہ پروپیگنڈا کیا، پروپیگنڈا کرنیوالوں میں طلعت حسین، شمع جونیجو، عالیہ زہرہ، اویس نورانی، شبیرطوری اور سبوخ سید شامل تھے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/prasshahs.jpg