مریم عدالت سے بری:ڈاکٹر طاہر القادری کی شریف خاندان سے متعلق پیشنگوئی درست؟

tahir-ulqadri-on-nawaz-family-maryam-ct.jpg


پاناما لیکس کے بعد جب شریف خاندان کی جائیدادوں سے متعلق سوالات اٹھے اور لوگ یہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ اب تو عدالتیں لازمی سزا دیں گی کیونکہ ممکنہ طور پر شریف خاندان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھے۔

پاناما لیکس پر ہونے والی تحقیقات میں بھی یہی ہوا تاہم ایسے وقت میں پاکستان عوام تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک پیشنگوئی کی تھی جو کہ مریم نواز کی رہائی کے بعد درست ثابت ہوئی ہے۔

13 نومبر 2016 کو نجی ٹی وی چینل 92نیوز پر دیئے گئے انٹرویو میں طاہر القادری نے کہا تھا کہ جتنا مرضی شور ہو جائے جتنی بھی تحقیقات ہوں یہ عدالتیں نوازشریف اور شریف خاندان کے لوگوں کو کلین چٹ دیں گی۔

سربراہ پی اے ٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان لوگوں نے سرکاری محکموں میں اپنے لوگ بٹھا رکھے گہیں انہوں نے ان سب کو بھرتی کیا اور پھر تعیناتیاں کی ہیں یہ بالکل پاک صاف ہو جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1575528893616132096
ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیان پر اینکر چونک کر پوچھتا ہے کہ کیا واقعی انہیں کلن چٹ ملے گی جس پر طاہرالقادری کہتے ہیں اس ملک میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے یہ سارے ادارے نوازشریف کو صفائی دے دیں گے۔ اداروں میں ان کے ملازم بیٹھے وہ تقرریاں بھی انہوں نے کی ہیں۔ کسی کو کچھ نہیں ملے گا یہ میں ایڈوانس بتا رہا ہوں۔

یاد رہے کہ پاناما پیپرز میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کا کیس سامنے آیا تھا جس میں گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو باعزت بری کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے نیب اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے، ہم صرف پبلک نالج یاکسی کی سنی سنائی بات پرفیصلہ نہیں سنا سکتے، سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں نیب نے کیس ثابت کرنا ہے، الزام لگا دینا ایک الگ چیز ہوتی ہے لیکن آپ ان پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور صفدر کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ایون فیلڈریفرنس میں سزاؤں کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور دونوں کی بریت کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے مریم اور صفدر کو باعزت بری کردیا۔
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
Every bit of Words PROVEN True
۔50 سال قوم، اور قو می ادارے اشرافیّہ ، شریف برادران کی جو مہارت ہے۔۔۔۔
اسکو سمجھنے کی کوشش کرتے رہیں،،تو نسلیں گزر جائیں گی، وہ تہہ تک نہیں پہنچ پائیں گے

یہ کرپشن کے نظام کے بانی ہیں،،انجنئیر ہیں"۔
https://twitter.com/x/status/1575550117695737858
 
Last edited:

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Anyone with iota of intelligence knows that the judiciary,establishment and bureaucracy work hand in glove to save Sharif Lohars.The Sharifs are the biggest crooks in Pakistan but they will not be held accountable.They have planted their stooges in every department who serve them.