مریم نواز کو بزدار-2 کہنے پر ن لیگ کا فیصل واوڈا پر جوابی وار

3faislabvvsjajdjh.png

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو "بزدار 2" قرار دیدیا ہے جس پر مسلم لیگ ن کیجانب سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کی گزشتہ روز کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ عظمیٰ کاردار کا ہاتھ جھٹکتے ہوئے دکھائی دے رہیں تھی، فیصل واوڈا نے اس ویڈیو پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بزدار2 کی اکڑ تو ایسی ہے جیسے ملک میں ڈالر200 روپے، پیٹرول150 روپے اور روٹی 10 روپے کی ہوگئی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ بزدار 2 اپنی نشست صرف 92 ووٹوں سے جیتی ہیں، اگر ڈبے کھل گئے تو پنجاب اسمبلی میں نہیں بلکہ رائے ونڈ محل میں ایسی حرکتیں ہوں گی، عوام کو آئی لو یو ٹو کہنے والوں کا اصل چہرہ یہ ہے۔


فیصل واوڈا کیجانب سے اس بیان پر ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کو اپنی ذہنی حالت کا معائنہ کروانا چاہیے، واوڈا خود 98 ووٹ لینے کے اہل بھی نہیں ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1762397810547204244
انہوں نے مزید کہا کہ جو خود کونسلر بننے کا اہل نہیں ہے اس کو تنقید کا حق کس نے دیا؟ ایسے لوگ ماضی کا حصہ بن چکے ہیں اسی لیے وہ ڈپریشن کا شکار ہوکر بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
کاردار اور واوڈا جیسے کرداروں کی محتاج ہے نون لیگ ۔یہ نہ ہوتے تو بقول ان کے یہ آج تک جیلوں میں ہوتے ایسے احسان فراموشوں کے لئے جو لوٹے ہوئے ان کی یہ ہی اوقات ہونی چاہئے جو ان کے ساتھ ہو رہی ہے۔ویسے عظمی بخاری کو یاد رکھنا چاہئے جہاں سے واوڈا بولتا ہے وہ واوڈے کو مریم ےواز سے زیادہ سیٹیں دلوا سکتے ہیں جیسے انہوں نے نون لیگ کے مردے کو زندہ کرنے کے لئے کیا ہے یہ اور بات یہ مردہ بدبو چھوڑ رہا ہے
 

Tandoori

Councller (250+ posts)
thank you for identifying this. Have forwarded this fake tweet from a verified account to FIA