
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو "بزدار 2" قرار دیدیا ہے جس پر مسلم لیگ ن کیجانب سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کی گزشتہ روز کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ عظمیٰ کاردار کا ہاتھ جھٹکتے ہوئے دکھائی دے رہیں تھی، فیصل واوڈا نے اس ویڈیو پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بزدار2 کی اکڑ تو ایسی ہے جیسے ملک میں ڈالر200 روپے، پیٹرول150 روپے اور روٹی 10 روپے کی ہوگئی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ بزدار 2 اپنی نشست صرف 92 ووٹوں سے جیتی ہیں، اگر ڈبے کھل گئے تو پنجاب اسمبلی میں نہیں بلکہ رائے ونڈ محل میں ایسی حرکتیں ہوں گی، عوام کو آئی لو یو ٹو کہنے والوں کا اصل چہرہ یہ ہے۔
فیصل واوڈا کیجانب سے اس بیان پر ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کو اپنی ذہنی حالت کا معائنہ کروانا چاہیے، واوڈا خود 98 ووٹ لینے کے اہل بھی نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1762397810547204244
انہوں نے مزید کہا کہ جو خود کونسلر بننے کا اہل نہیں ہے اس کو تنقید کا حق کس نے دیا؟ ایسے لوگ ماضی کا حصہ بن چکے ہیں اسی لیے وہ ڈپریشن کا شکار ہوکر بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3faislabvvsjajdjh.png