
مریم نواز کی تصویر پر شہباز گل کے تنقیدی وار
معاون خصوصی شہباز گل مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، مریم نواز کی گزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ آمد پر لی گئی تصویر پر بھی تنقیدی تبصرہ کرڈالا، ٹوئٹر پر نون لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے مختلف کیپشنز کے ساتھ مریم نواز کی تصاویر شیئر کیں، تصاویر سامنے آتے ہی شہباز گل نے حزب روایت جوابی ٹویٹ داغ دیا۔۔
https://twitter.com/x/status/1445718505685454848
حنا پرویز بٹ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز کو پاکستان کا مستقبل قرار دیا،تصاویر میں مریم نواز اپنا مخصوص گلاس ہاتھ میں لئے ہوئی تھیں،جس پر وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بی بی یہ پاکستان کا مستقبل ہے کوئی لسی نہیں جو اس گلاس میں ڈال کر محترمہ بغیر گرائے چل کر دکھائیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1445721717792456705
اس سے قبل بھی شہباز گل مریم نواز پر تنقید کرتے رہے ہیں،نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر کشمیر کے علاقے کیرن میں ایک ہی مقام پر اپنی اور اپنے والد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تصاویر پوسٹ کی تھی جس پر سیاسی رہنماؤں سمیت ٹوئٹر صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا،
ڈاکٹر شہباز گِل نے تصاویر پر ردعمل دیتے ہوا کہا تھا کہ جعلی قطری خط کی طرح کشمیر کے لیے محبت، انقلاب بھی جعلی ہیں۔
مریم نواز کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی پر معنی خیز مسکراہٹ کی ویڈیو وائرل
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/1mP8CgW/mmr.jpg