مریم کےسکیورٹی سکواڈ کی ٹکر سےجاں بحق شہری کےلواحقین کو25 لاکھ کاچیک مل گیا

16mmrkjshnajhshcshs.png


چند دن پہلے مبینہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کے نیچے آکر جان سے ہاتھ دھونے والے نوجوان کے لواحقین کو حکومت کی طرف سے 25 لاکھ روپے کا چیک دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نارروال سید حسن اور رکن صوبائی اسمبلی احمد اقبال مریم نوازشریف کی ہدایت پر جاں بحق نوجوان مرحوم محمد ابوبکر کے آبائی گائوں اس کے گھر جسر پہنچے اور لواحقین سے تعزیت کا اظیار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا تعزیتی پیغام بھی دیا۔

رکن صوبائی اسمبلی احمد اقبال نے مرحوم محمد ابوبکر کے والد فخر ایاز سے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑیوں کے کرتارپور جاتے ہوئے شکرگڑھ روڈ پر چندووال سٹاپ پر پیش آیا تھا جس میں 23 سالہ ابوبکر جاں بحق ہو گئے تھے۔

ڈی ایس پی نارووال ملک محمد خلیل نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے ابوبکر کو زمین پر گرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد وہ سرکاری گاڑی سے ٹکرائے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مریم نوازشریف نے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کرتے کر کے تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر سے طلب کی تھی۔

مرحوم محمد ابوبکر ایک فلنگ سٹیشن پر کام کرتا تھا اور اس کے والد فخر ایاز ایک مزدور ہیں، ابتدائی رپورٹ کے بیانات کے مطابق وہ مبینہ طور پر وزیراعلیٰ کے پروٹوکول میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے تھے۔ صوبائی حکومت نے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 18 اپریل کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرتارپور پہنچی تھیں جب نارروال میں نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ ڈی پی او نوید ملک نے میدیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی تلاش کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک اس بارے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ابوبکر کو ٹکرانے والی سرکاری گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع ہو چکی ہے اور متوفی کے متاثرین کی مالی امداد کیلئے حکومت کو تجویز دی ہے۔
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
Jo Pakistan mein haal hey abb sub ghareeb Nani ke protocol ki gari se khud takraien gay .... 25 Laakh tu miley ga
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
میرے ہمسائے نے آج دو کتے کے پلے خریدے ہیں آج کے ڈالر ایکسچینج ریٹ کے مطابق پچیس لاکھ چھ ہزار پانچ سو روپے کے پڑے ہیں اب ان کے کھلونے ڈاکٹر ادیگر لوازمات پر خرچ علیحدہ ہو گا پاکستانی جان کی قیمت کتے کے پلوں کی قیمت سے کم ہے