مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ،حبیب اکرم وزیراعلیٰ پنجاب پر برس پڑے

15%DA%BE%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D8%A8%D9%85%D8%A6%D8%B1%D8%B1%D8%B9.jpg

سینئر صحافی و تجزیہ کار حبیب اکرم نے مری واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر تجزیہ دیتے ہوئے سول انتظامیہ و افسران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنادی ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام " اختلافی نوٹ " میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ تصاویر گردش کررہی ہیں کہ فلاں افسر گاڑی کو دھکا لگارہا ہے، فلاں افسر گاڑی کو چیک کررہا ہے، ان تمام افسران سے ایک سوال ہے کہ کیا آپ کو اس دن کیلئے پالا گیا تھا؟ آپ کو پڑھایا گیا، پیسہ لگایا گیا ، سہولیات فراہم کی گئیں صرف اس لیے کہ آپ یہ سوچ سکیں کہ آئندہ آنے والے دنوں میں ہمیں کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا یہ افسران اتنے نکمے اور نااہل ہیں کہ یہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او ایک چھوٹا سا شہر جہاں وقتی طور پر کچھ لوگ آرہے ہیں وہ شہر ہی سنبھالا نہیں جارہا، یہ اتنے نکمے اور نالائق ہیں کہ اس پر قوم کو شرم آتی ہے، ہم نے ان لوگوں کے ٹیسٹ کو پتا نہیں کیا سمجھا ان کی سروس کو پتا نہیں کیا سمجھا، مگر جب یہ لوگ عہدوں پر آتے ہیں ان کی آنکھیں بند ہوجاتی ہیں ، ذہن کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔


حبیب اکرم نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک نہیں ہے بلکہ یہ بدترین انداز میں چلایا جانے والا ملک ہے، ہمارے پاس سب کچھ موجود تھا ، گاڑیاں، برف ہٹانے والی مشینری، لوگ سب کچھ موجود تھا مگر بات یہ تھی کہ کوئی بھی چیز اپنے وقت اور اپنی جگہ پر موجود نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ان علاقوں میں ڈویلپمنٹ کی جائے گی، اس کا کیا مطلب ہے کہ ان علاقوں میں جو پہلے سے انفراسٹرکچر ہے اسے برباد کردیا جائے گا؟ آپ نے دو سال سے مری اور گردونواح کی سڑکوں کی مرمت تک نہیں کی؟ ایسے سیاحت کو فروغ دیا جائے گا؟

حبیب اکرم نے کہا کہ واقعہ کے بعد وزیراعلی صاحب ہیلی کاپٹر پر اڑتے ہوئے مری پہنچے اور وہاں کو دورہ کرنےکے بعد اعلان کیا کرتے ہیں کہ مری کو ضلع بنادیا جائے، انا اللہ واناالیہ راجعون۔ کیا ضلع بنانے سے مسائل حل ہو جائیں گے، انتظامیہ تو وہاں پر بھی یہی ہو گی۔ آپ مری کو ضلع بنا کر اس چھوٹی سی جگہ کے انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیں گے۔ ان نالائقوں کو معلوم ہی نہیں ہے کہ سیاحوں کو کیسے ہینڈل کیا جاتا ہے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
میرے خیال میں عثمان بزدار ان تمام صحافیوں جو ٹی وی پہ بیٹھ کے بھاشن دے رہے ہوتے ہیں کو ہیلی کاپٹر میں بیھٹا کے مری لے جاتے اور ان سے ٹریفک صاف کرواتے ۔۔

خود ان سے ایک پروگرام ٹھیک طریقے سے نہیں چلتا اور بھاشن ایسے دیتے ہیں جیسے لندن کے میئر رہے ہو۔۔
 

Tutiya

MPA (400+ posts)
Baras paray nahi BHOONK paray. Habib Akram is showing his true colors. Patwari inside and trying to be impartial.
 

rabbi_zidni_ilma

Councller (250+ posts)
Zillay baunaoo jo kuch marzii baunnaoo....jaub thauck power nechay thauck nahi jayegii kuch nahi ho sakthaa....Maslaa murree ka hai aur...aub her cheeze ke liyae lahore reach kerna hai pehlay.
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
لندن کے فلیٹس جیسا انفرااسٹرکچر بنانا چاہئیے