مری

  1. Rana Asim

    مری میں جانے والے سیاحوں کیلئے نئے قوائد وضوابط جاری کر دیئے گئے

    سانحہ مری میں متعدد سیاحوں کی اموات کے بعد اب انتظامیہ نے ملکہ کوہسار جانے والے سیاحوں کیلئے نئے قوائد وضوابط جاری کر دیئے ہیں جس میں اوقات کار طے کیے گئے ہیں اور اس کے علاوہ سیاحوں کے نمبرز لینے جیسی حکمت علمی شامل ہے۔ 7 جنوری کو مری میں ہونے والی شدید برفباری کے نتیجے میں متعدد سیاح سڑکوں پر...
  2. Rana Asim

    اہلیان مری کےپیچھے پڑے ہیں،سانحے کی ذمہ دار ریاست ہے:اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے مری کے رہائشی حماد عباسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ پوری ریاست مری میں ہلاکتوں کی ذمہ دار ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ جب ٹول پلازہ سے سیاح مری جا رہے تھے تو کسی نے ان کو نہیں روکا...
  3. S

    مری:سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کےعوض رقم بٹورنےوالا ملزم گرفتار

    مری میں سڑک پر بیلچوں سے برف پھینک کر سیاحوں کی گاڑیاں مصنوعی پھسلن میں پھنسا کر مدد کرنے کے عوض پیسے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ثاقب عباسی اور دیگر ساتھی مل کر سڑک پر بیلچوں سے برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کے عوض بھاری معاوضہ بٹورتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم...
  4. Rana Asim

    فیکٹ چیک: کیا برف میں دبی زندہ بچی کے واقعہ کی ویڈیو مری کی ہے؟

    مری میں ہونے والی حالیہ برفباری میں جہاں متعدد افراد گاڑیوں میں بیٹھے ہی لقمہ اجل بن گئے وہیں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں ایک بچی کو برف میں دب جانے کے بعد کافی کوششوں کے بعد زندہ نکال لیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے پر اپوزیشن اور حکومت مخالف حلقوں کو حکومتی نااہلی اور...
  5. Muhammad Awais Malik

    مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ،حبیب اکرم وزیراعلیٰ پنجاب پر برس پڑے

    سینئر صحافی و تجزیہ کار حبیب اکرم نے مری واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر تجزیہ دیتے ہوئے سول انتظامیہ و افسران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنادی ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام " اختلافی نوٹ " میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ تصاویر گردش کررہی ہیں کہ فلاں افسر گاڑی کو دھکا لگارہا ہے،...
  6. Muhammad Awais Malik

    آئی جی موٹروے پولیس کا سیاحوں سے متعلق بیان سبکی کا باعث بن گیا

    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل انعام غنی کو برف باری دیکھنے جانےو الے لوگوں پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا، امریکی و پاکستانی صحافیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق انعام غنی نے مری سانحے سے متعلق اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ کیا اور کہا کہ یورپ اور امریکہ میں لوگ...
  7. Muhammad Awais Malik

    مری میں سیاحوں کی آمد پر پابندی میں مزید توسیع

    گزشتہ روز برفانی طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بعد مری کو سیاحوں کی آمد و رفت کیلئے مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا، اس پابندی میں مزید 24 گھنٹے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں اس فیصلہ سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ...
  8. S

    پنجاب حکومت کا مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ

    سانحہ مری کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت مری میں اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس ہوا جس شہر کو درپیش مسائل کے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کے ذریعے مستقل حل نکالنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایم این اے صداقت علی عباسی، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ایم پی اے میجر (ر)...
  9. Muhammad Awais Malik

    سانحہ کوئی بھی ہو اس کی ذمہ دار حکومت وقت ہوتی ہے، ترجمان پنجاب حکومت

    پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ ہے واقعہ کسی کے بھی دور میں ہو اس کی ذمہ دار حکومت وقت ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ برفباری سے متعلق پیشگی وارننگ موجود تھی، شدید برفباری اور طوفان...
  10. Muhammad Awais Malik

    سانحہ مری مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے،مری ہوٹل ایسوسی ایشن

    مری ہوٹل ایسوسی ایشن نے برفانی طوفان میں گاڑیوں میں پھنسے افراد کی ہلاکت کے معاملے پر انتظامیہ کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مری ہوٹل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ یاسر نے دعویٰ کیا کہ جس وقت مری میں شدید برفباری شروع ہوئی اس وقت انتظامیہ کے اہلکار اپنی...
  11. Muhammad Awais Malik

    سانحہ مری:جاں بحق افراد میں4دوست بھی شامل، موت سے قبل لی گئی سیلفی وائرل

    مری میں شدید برفباری اور ٹریفک جام میں پھنس کر سردی اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے افراد میں چار دوست بھی شامل ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے سہیل خان، بلال اور اسد کا ایک دوست بلال یاسین کراچی سے آیا تھا اور چاروں دوست برفباری کا مزہ لینے کیلئے مری جارہے تھے...
  12. Muhammad Awais Malik

    مری میں ہنگامی حالات، وزیراعلیٰ پنجاب کی کیا مصروفیات رہیں؟

    مری میں برفانی طوفان کے باعث اب تک 21 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ایسے میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی کے معاملات پر غور فرماتے رہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سانحہ مری سے متعلق جہاں ایک طرف پورا ملک گہرے دکھ میں ڈوبا ہوا ہے وہیں وزیراعلی عثمان بزدار...
  13. Muhammad Awais Malik

    مری میں سیاحوں کی اموات کا ذمہ دار کون ہے؟

    مری میں برف کے بدترین طوفان میں ہلاکتوں کے اصل ذمہ دار کون ہیں؟ سینئر تجزیہ کار معید پیرزادہ نے حقیقت بتادی ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں معید پیرزادہ نے کہا کہ مری سانحہ ان سیاحوں کی غلطی نہیں ہے جو برفانی طوفان میں پھنس کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور نہ ہی یہ...
  14. S

    مری: ہلاکتوں میں اضافہ ، جاں بحق افراد کے نام سامنے آ گئے،امدادی کام جاری

    مری آفت زدہ، ،پاک فوج کی امدادی کارروائیاں،جاں بحق 21افراد کے نام سامنے آگئے مری اس وقت آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے، جہاں ملکہ کوہسار سے مدد کی پکار آرہی ہے، گزشتہ رات کی برف باری کے باعث اکیس افراد اپنی گاڑیوں میں جان سے گئے، ان تمام افراد کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق برف...
  15. S

    مری میں برفباری میں پھنسے 19 سیاح جاں بحق:وزیر داخلہ کی تصدیق،فوج طلب

    مری میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے،صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے، ہزاروں سیاح پھنسے ہوئے ہیں، لوگ گاڑیوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ہزاروں گاڑیاں کئی فٹ برف میں پھنسی ہوئی ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرلئے، انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مری میں امدادی کاموں کے...
  16. Muhammad Awais Malik

    شدید عوامی رش،سیاحوں کو مری اور گلیات کی طرف جانے سےروک دیا گیا

    مری میں سیاحوں کے شدید رش کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگئی ہے، اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ مری کا رخ نہ کریں۔ برفباری کے شروع ہوتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد موسم کا مزہ لینے مری پہنچ گئی ہےجس کے سڑکیں اور شاہراہیں بدترین ٹریفک جام کا منظر پیش کررہی ہیں۔ وفاقی...