معاشی غیریقینی: ٹویوٹا پاکستان کا گاڑیوں کی قیمت میں 12 لاکھ روپے تک اضافہ

toyata-pakistan-price-12.jpg


انڈس موٹرز کمپنی (آئی ایم سی) ٹویوٹا پاکستان نے معاشی غیریقینی، خام مال پر مہنگائی کے اثرات اور پیداواری لاگت میں اضافے کے پیش نظر اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار سے 12 لاکھ روپے تک اضافہ کردیا۔

انڈس موٹرز کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کا سبب زرمبادلہ میں عدم استحکام، یوٹیلیٹی نرخوں میں اضافہ اور دیگر اخراجات بتایا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ حالات نے کمپنی کیلئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے میں مشکلات پیدا کردی ہیں اس لیے کمپنی مارکیٹ پر کچھ اثرات مرتب کرنے پر مجبور ہے۔

کمپنی کے نوٹی فکیشن کے مطابق یارس 1.3 ایم ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے اضافہ کرکے 38 لاکھ 19 ہزار کی گئی ہے جبکہ 1.5 سی وی ٹی کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار اضافہ کرکے 46 لاکھ 9 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق یارس 1.3 سی وی ٹی کی نئی قیمت 40 لاکھ 69 ہزار، 1.3 ایچ ایم ٹی کی 40 لاکھ 39 ہزار، 1.3 ایچ سی وی ٹی کی 42 لاکھ 39 ہزار اور 1.5 ایم ٹی کی نئی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کرولا 1.6 ایم ٹی کی نئی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار اضافے کے ساتھ 49 لاکھ 39 ہزار، 1.8 سی وی ٹی 4 لاکھ 60 ہزار اضافے کے ساتھ 62 لاکھ 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح کورولا کے ماڈل 1.6 سی وی ٹی کی نئی قیمت 53 لاکھ 69 ہزار، یو پی ایس پی ای سی کی قیمت 59 لاکھ 9 ہزار اور 1.8 سی وی ٹی ایس آر کی نئی قیمت 61 لاکھ 69 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

WhatsApp-Image-2023-01-12-at-23.26.04-768x1138.jpeg


نوٹی فکیشن کے مطابق ریوو وی اے ٹی کی قیمت 8 لاکھ 30 ہزار اضافے کے ساتھ ایک کروڑ 14 لاکھ 29 ہزار جبکہ روکو وی اے ٹی کی قیمت 8 لاکھ 70 ہزار کے ساتھ ایک کروڑ 20 لاکھ 49 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق فارچونر ایل او پیٹرول، ہائی پیٹرول، ڈیزل اور ڈیزل لیجنڈر کی قیمتیں 9 لاکھ 30 ہزار کے ساتھ بالترتیب ایک کروڑ 25 لاکھ 9 ہزار، ایک کروڑ 43 لاکھ 19 ہزار، ایک کروڑ 50 لاکھ 99 ہزار، ایک کروڑ 59 لاکھ 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔

گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 جنوری کے بعد والے آرڈرز پر لاگو کیا جا چکا، یاد رہے کہ اکتوبر میں پیداوار میں 30.56 فیصد کمی کے ساتھ حالیہ مہینوں میں آٹو انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ ساتھ سود کی شرح میں اضافے کی وجہ سے فروخت میں بھی تیزی سے کمی آئی ہے جس سے لیز مزید مہنگی ہوگئی ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق ٹویوٹا کرولا اور یارس کی فروخت میں 59 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 29 ہزار 126 سے کم ہو کر 12 ہزار 65 یونٹس رہ گئی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

No worries.
Go back to time tested basics.

گدھا گاڑیاں خرید لیں اور پٹواری کھوتے آگے جوت لیں
نہ ٹیوٹا دی ضرورت تے نہ پٹرول دی لوڑ . ہاں ایک بڑھیا سی چابک کا خرچہ ضرور ہو گا
 

ZS_Devil

Minister (2k+ posts)
Lagta hai siasat pk ko b lifafa milgaya hai 2018 se garion k rates barh rahe hai tb soo rahe the ab jaag gae hai humare pass asy lifafo ne hi tou tabah kiya hoa hai pakistan ko