معروف چینی کمپنی 'ہواوے' نے امریکی پابندیوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنا لی

huawaei-china.jpg


امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہوواوے کی سمارٹ فونز شعبے کی آمدنی گزشتہ 4 سہ ماہیوں کے دوران کمی دیکھی گئی ہے، مسلسل گھٹتے کاروبار کو مدنظر رکھ کر کمپنی نے اپنے سمارٹ فون بزنس کو بچانے کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دے لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق چینی موبائل مینوفیکچرر کمپنی نے تھرڈ پارٹی کمپنیوں کے لیے سمارٹ فون ڈیزائن کرنے پر غور شروع کر دیا ہے جن کو وہ کمپنیاں اپنے برانڈز کے نام کے ساتھ مارکیٹ میں باآسانی فروخت کیلئے پیش کر سکیں گی۔

قبل ازیں ہوواوے نے اپنے اسمارٹ فون بزنس کو بچانے کے لیے آنر برانڈ کو خود سے الگ کردیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ہوواوے ٹیکنالوجیز کی خواہش ہے کہ تھرڈ پارٹی کمپنیاں اس کے تیار کردہ اسمارٹ فون ماڈلز مختلف ناموں کے ساتھ مارکیٹ میں پیش کریں۔

یاد رہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث ہوواوے کو اہم پرزہ جات تک رسائی حاصل نہیں مگر تھرڈ پارٹی کمپنیاں اس کو یہ پرزہ جات اپنے فونز کی تیاری کے لیے فراہم کریں گی۔