
تاریخ میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن’’ مس یونیورس‘‘ میں پاکستانی حسینائیں بھی حصہ لیں گی۔
جنگ گروپ کی رپورٹ کے مطابق 200 سے زائد امیدواروں سے 5 پاکستانی دو شیزاؤں کا انتخاب ہوا ہے، مس یونیورس پاکستان 2023 کے لیے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں کراچی کی ایریکا رابن، لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسکا ولسن، پنسلوانیا سے پاکستانی نژاد امریکی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبرینا وسیم شامل ہیں۔
مقابلے میں حسیناؤں نے مالدیپ میں فوٹو شوٹ میں حصہ لیا اس دوارن انہوں نے فلپائنی ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کیے۔
مفتی تقی عثمانی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کی خبر ہے کہ پانچ دوشیزائیں عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان کی”نمائندگی" كرينگی۔ اگر یہ سچ ہے تو ہم کہاں تک نیچے کرینگے؟
https://twitter.com/x/status/1701912560071561289
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس خبر کا فوری نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور کم ازکم ملک کی “نمائندگی” کا تاثر زائل کرے
جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپکو مقابلہ حسن میں پاکستانی خاتون نظرآگئی لیکن وہ خواتین نظر نہیں آرہیں جو آئے روز ملک میں ظلم کا نشانہ بنتی ہیں۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/muti1hh111.jpg