
مقبوضہ کشمیر میں پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حق میں پوسٹرز چسپاں کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جس پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حق خودارادیت کی حمایت پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
یہ پوسٹرز جموں اینڈ کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم، جموں کشمیر پولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ، اور جموں کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے پرنٹ کرکے مختلف علاقوں پر چسپاں کیے گئے ہیں۔
ان پوسٹرز پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور خق خودارادیت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔
پوسٹرز پر لکھی تحریر میں کہا گیا ہے کہ" ہم مقبوضہ کشمیر پر قومی موقف پیش کرنے اور کشمیریوں کی حمایت کرنے پر آپ کے شکر گزار ہیں، پاکستان کشمیریوں کی جائز جدوجہد میں شابہ بشانہ کھڑے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asimanahsha.jpg