ملتان ٹیسٹ میں ہم نے آپ کو ہرانا ہے: وزیراعظم کا دلچسپ مکالمہ

eng-team-meet-pm-shehbaz-ss.jpg


ملتان ٹیسٹ میں ہم نے آپ کو ہرانا ہے، وزیراعظم کا دلچسپ مکالمہ

وزیراعظم نے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں تقریب دی، وزیراعظم نے قومی ٹیم سے ملتان ٹیسٹ جیتنے کا وعدہ لے لیا،وزیراعظم نے پاک برطانیہ دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا، ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کے حکم نامہ پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لیا،ملٹری سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم نے انگلش ٹیم کوخوش آمدید کہتے ہوئےکہا انگلش کپتان بین اسٹوکس سیلاب متاثرین کیلئے آگے آئے، ان کا جذبہ لائق تحسین ہے،سترہ بعد انگلش ٹیم کی پاکستان آمد تاریخی لمحہ ہے،انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔


وزیراعظم نے کہا ملتان ٹیسٹ میں ہم نے آپ کو ہرانا ہے، وزیراعظم کا برطانوی ہائی کمشنر سے دلچسپ مکالمہ بھی ہوا،وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان ٹیسٹ میں ہم نے آپ کو ہرانا ہے، دیکھ کر جائیں، آپ کو ایسے نہیں جانے دیں گے،وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمیز راجہ بہترین انداز میں اپنا کام کر رہے ہیں۔

پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد سے ملتان روانہ ہوگئی ہے، پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان دوسرا ٹیسٹ نودسمبرسے ملتان میں شروع ہوگا، انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں چوہتررنزسے کامیابی حاصل کی،قومی ٹیم کے فاسٹ بولرحارث رؤف انجری کے باعث انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزسےباہر ہوگئی۔
 
Last edited by a moderator:

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
What an embarrassment this joker is? His elder brother was also a goof but atleast had the sense to not open his mouth unless absolutely necessary in front of foreigners.