ملک بھر سےسرکاری ملازمین کا 8 نومبر سےپارلیمینٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان

protest-techers-pr-ho.jpg


آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے مطالبات کی منظوری کیلیے 8 نومبر کو پارلیمینٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا جس میں ملک بھر سے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اے جی ای جی اے پی کے میڈیا کوارڈینیٹر سید کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس نیشنل سیونگ یونین کے مرکزی دفتر میں ہوا، جس میں مطالبات کی منظوری کیلئے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کے دھرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دھرنے میں چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی سربراہی میں تمام سرکاری ملازمین قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنے میں فیڈرل کی تمام تنظیمیں اور ایسوسی ایشنز حصہ لیں گی، دھرنے میں 16 ہزار انجینیرز لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ شرکت کریں گے، انہوں نے بتایا کہ نیشنل ون سیونگز کے ملازمین بھی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ دھرنے میں پاک پی ڈبلیو کی تنظیم ، سی ڈی اے لیبر یونین، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی تمام تنظیمیں بھی حصہ لیں گی۔