ملک میں سرمایہ کاری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح تک گر گئی
پاکستان میں رواں سال سرمایہ کاری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگئی ہے، ہدف 15 اعشاریہ 1 فیصد مقرر کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری 13 اعشاریہ 1 فیصد سرمایہ کاری ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں رواں سال سرمایہ کی کم ترین شرح ریکارڈ کی گئی، اس سے قبل کم ترین سرمایہ کاری کی شرح 1973-74 کے مالی سال میں سرمایہ کاری 13 اعشاریہ 2 فیصد رہی تھی۔
معاشی ماہرین کے مطابق ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے بغیر سرمایہ کاری کے مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنا ممکن نہیں ہے، پاور سیکٹر میں قیمتوں میں بے انتہا اضافہ مستقبل میں ملکی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقعوں کو متاثر کرسکتا ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس پالیسیوں میں عدم تسلسل اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کی جانب سے عدم توجیہہ کے باعث سرمایہ کاری میں کمی آرہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sarmaya111.jpg