مودی سرکار کا اقلیت مخالف رویہ، بھارت ڈیموکریسی انڈیکس میں تنزلی کا شکار

12indiaidemacracyindex.png

بھارتی وزیراعظم نریندر مود کے اقلیت مخالف رویے کا نتیجہ بھارت کو عالمی سطح پر بھگتنا پڑگیا، عالمی ڈیموکریسی انڈیکس میں بھارت کئی درجے تنزلی کا شکار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن کی ورائیٹیز آف ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بھارت کے سیکیولر ریاست ہونے کے دعوے کوبے نقاب کردیا ہے، رپورٹ میں دنیا بھر کے جمہوری ممالک کی ایک فہرست شائع کی گئی ہے جس میں کل 179 ممالک شامل ہیں اور اس فہرست میں بھارت کا نمبر 104 ہے۔

فہرست میں بھارت کی تنزلی کی بنیادی وجہ اقلیتوں پر ہونے والے مظالم اور آزادی اظہار رائے پر عائد پابندیاں ہیں، انڈیکس میں بھارت کا یہ درجہ بھارتی حکومت میں انتہا پسندی اور ہندتوا نظریے کے اثرات کو بھی ظاہر کرتا ہے، اس رپورٹ میں بھارتی حکومت کیجانب سے کی جانے والی متنازعہ قانون سازی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں 2014 سے نریندر مودی کی حکومت آنے کے بعد اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، نریندر مودی کی اس حکومت پر ہندتوا کے ایجنڈے کے خلاف آواز اٹھانےوالوں کی آواز بند کروانے کیلئے انسداد دہشت گردی ،بغاوت اور ہتک عزت جیسے قوانین کا فائدہ اٹھانے کا الزام ہے۔

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Woh tou minority ke saath aisaa kar rahey hain yahan majority ko Napaak fouj ne dandaa diyaa hua hai. Don't compare foujistaan with India as they are lot better.
 
انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
12indiaidemacracyindex.png

بھارتی وزیراعظم نریندر مود کے اقلیت مخالف رویے کا نتیجہ بھارت کو عالمی سطح پر بھگتنا پڑگیا، عالمی ڈیموکریسی انڈیکس میں بھارت کئی درجے تنزلی کا شکار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن کی ورائیٹیز آف ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بھارت کے سیکیولر ریاست ہونے کے دعوے کوبے نقاب کردیا ہے، رپورٹ میں دنیا بھر کے جمہوری ممالک کی ایک فہرست شائع کی گئی ہے جس میں کل 179 ممالک شامل ہیں اور اس فہرست میں بھارت کا نمبر 104 ہے۔

فہرست میں بھارت کی تنزلی کی بنیادی وجہ اقلیتوں پر ہونے والے مظالم اور آزادی اظہار رائے پر عائد پابندیاں ہیں، انڈیکس میں بھارت کا یہ درجہ بھارتی حکومت میں انتہا پسندی اور ہندتوا نظریے کے اثرات کو بھی ظاہر کرتا ہے، اس رپورٹ میں بھارتی حکومت کیجانب سے کی جانے والی متنازعہ قانون سازی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں 2014 سے نریندر مودی کی حکومت آنے کے بعد اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، نریندر مودی کی اس حکومت پر ہندتوا کے ایجنڈے کے خلاف آواز اٹھانےوالوں کی آواز بند کروانے کیلئے انسداد دہشت گردی ،بغاوت اور ہتک عزت جیسے قوانین کا فائدہ اٹھانے کا الزام ہے۔

ہمٗ تو جیسے اول آۓ ہیں