موسیٰ الٰہی کی جیت کو ن لیگ کے حامی صحافی بھی کیوں تسلیم کرنے کو تیار نہیں؟

sahaifh1i1.jpg

گزشتہ دنوں 21 اپریل کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں پی پی 34 گجرات سے پرویزالٰہی کو انکے بھانجے موسیٰ الٰہی نے 34 ہزار ووٹوں سے ہرادیا۔ ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی مختلف پولنگ اسٹیشنز سے ٹھپے لگانے کی اطلاعات سامنے آنے لگیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ان ویڈیوز میں بیلٹ باکسز بھرتے دیکھا جاسکتا ہے، یہاں تک کہ ٹریکٹر کے نشان کی مہر لگی پوری کی پوری کاپیاں بیلٹ باکسز میں ڈالی گئیں۔

اگرچہ موسیٰ الٰہی جیت گیا مگر یہ جیت کئی سوالات چھوڑگئی، کوئی صحافی یہاں تک کہ ن لیگ کے حامی بھی یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ پرویزالٰہی کو ایسے ہرایا جاسکتا ہے۔موسیٰ الٰہی جیت کر بھی صحافیوں کے طنزیہ جملوں کی زد میں ہے۔

رائے ثاقب کھرل نے ٹی وی شو میں تبصرہ کیا کہ گجرات کے مقامی صحافیوں اور لوکل ایڈمنسٹریشن کے مطابق پرویز الہی کو ملنے والا 38 ہزار ووٹ ہی اصل ووٹ ہے موسی الہی کو 4 ہزار سے زیادہ ووٹ نہیں ملا صبح دس بجے ہی جعلی ووٹ ڈال کر کاروائی ڈال دی گئی تھی ۔
https://twitter.com/x/status/1782468515498283434
منصور علی خان نے گجرات الیکشن نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی متضاد الیکشن پرویز الہی کو کسی صورت آگے نہیں آنے دینا تھا گجرات سے دھاندلی کی بہت کمپلین آئیں۔ پولنگ کا وقت جب ختم ہوا تو اور جگہوں سے بھی اطلاعات آئیں کہ بلکل 8 فروری کی طرز پر پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے عمل سے دور رکھا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1782496912307798420
ارشاد بھٹی نے کہا کہ اگر موسی الہی کے 63 ہزار اور پرویز الہی کے 18ہزار ووٹ ہیں تو یہ قیامت کی نشانیاں ہیں! یہ تو کامن سینس کی بات ہی نہیں۔ آپ کی ایسی حرکتوں اور کرتوتوں کی وجہ سے لوگوں کا اس سسٹم سے اعتبار اٹھتا جا رہا ہے۔ لوگ ووٹ کیوں ڈالیں جب ووٹ اِدہر ڈالیں تو وہ اُدھر نکل جاتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1782174239715434648
اطہرکاظمی کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمیشہ سے الیکشن جیتتے آرہے ہیں اور گجرات میں کل کیا ہوا ہے اس کو پوری قوم نے دیکھا ہے ووٹ کو عزت دینے کی بجائے ووٹ کو روندا گیا اور ٹھپے لگاکر جتوایا گیا پرویز الٰہی کو خان صاحب کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا رہنے کی سزا دی جارہی ہے
https://twitter.com/x/status/1782227745029927268
ن لیگ کے حامی سمجھے جانیوالے فرخ وڑائچ نے کہا کہ پرویز الہی ہمیشہ سے الیکشن جیتے ہیں میں پریشان ہوں میرے لیے یہ حیران کن لمحہ ہے پرویز الہی کیسے ہار گئے؟ اور موسیٰ الہی کی شہرت کیسے اتنی پھیل گئی کہ وہ جیت گئے
https://twitter.com/x/status/1782134996397875707
اینکر عمران ریاض نے کہا کہ آپ اندازہ کریں کہ یہ کس قسم کا جھرلو ہوگا کہ موسی الہی نامی بچہ چوہدری پرویز الہی سے جیت گیا وہ بھی گجرات میں اور وہ بھی ایسے حالات میں جب پرویزالٰہی جیل میں ہے، قربانیاں دے رہا ہے اور گجرات اسکے ساتھ کھڑا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1782343587977433516
ثمینہ پاشا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کی صورتحال سے اندازہ ہو رہا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ اور مونس الہٰی پر بڑے صاحب کو بہت غصہ ہے۔ خان کے کہنے پر اسمبلی کیوں توڑی؟ یہ درد نہیں جا رہا! پرویز الہٰی پر ہر طرح فسطائیت کے باوجود وہ ڈٹے رہے! آج کا الیکشن تو شاید انھیں ہروا دیا جائے لیکن گجرات کے دل وہ جیت چکے۔
https://twitter.com/x/status/1782044185853350037
مطیع اللہ جان نے کہا کہ پرویز الہی کو ہرا کر ایک میسج دیا گیا ہے کہ ابھی تحریک انصاف کے اندر کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، پرویز الہی کی اتنے بڑے مارجن کیساتھ ہار کے اندر ایک میسج ہے
https://twitter.com/x/status/1782162204441112699
 

Realpaki

Senator (1k+ posts)
Bahai bat yeh hey jo vote Mussa Ellahi k show hoay wo result reverse ka natija hey!

Result reversal = Company's Result

Pervez Ellahi ka sara vote khaghzon main Mussa ko show ker dia yeh hey ab hamra future oar Future k All Elections ka results jo company design kerti oar kery ge.

AWAM Jaey Bahhr main!
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
پرویز الہی کو ہرانا اس لئے ضروری تھا کہ وہ پنجاب کا چیف منسٹر بن جاتا لیکن موسی الہی سےایسا کوئ خطرہ تاقیامت نہیں