مکمل نتائج کے بعد پی ٹی آئی لیڈنگ پارٹی ہوگی،علی امین گنڈا پور کا دعویٰ

fazal-ulrehman-and-gandapur.jpg

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کو جیت ملی، پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس پر وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے بڑا دعویٰ کردیا کہا مکمل نتیجےکے بعد پی ٹی آئی ‏لیڈنگ پارٹی ہوگی،اےآروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مکمل ‏نتیجہ آجائے گا تو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی جماعت ہوگی ‏جیتنے والے آزاد امیدوار بھی تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ کے پی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو ہرایا ہے، پشاور ‏میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے محنت نہیں کی گئی کچھ لوگوں کےمتنازع بیانات کی وجہ سے ‏بھی پی ٹی آئی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ جگہوں پرٹکٹوں کی تقسیم درست نہیں تھی ڈی آئی خان میں کہاتھاجےیوآئی ‏نہیں جیتےگی،ہم کامیاب ہوئے، اپنی بات پرقائم ہوں مخالف پارٹی کےتحصیل میئرکوفنڈزنہیں دوں گا ‏تحصیل میئر کےقانون کے مطابق فنڈز نہیں ہوتےمیں انہیں نہیں دوں گا۔

دوسری جانب پروگرام میں شریک جے یو آئے ف کے انفارمیشن سیکریٹری عبدالجلیل جان نے کہا کہ ‏‏25 تاریخ تک نتائج کی بات کی جارہی ہےارادے کیا ہیں، 20نشستیں جیت چکےہیں8نشستیں چھینی ‏جارہی ہیں،جبکہ پیپلزپارٹی کی رہنما روبینہ خالد نے کہا کہ قانون میں جس کےجوبھی فنڈز ہوں گے انہیں دیئے ‏جائیں گے علی امین گنڈاپور کسی کے فنڈز کیسےروک سکتےہیں۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا،جے یوآئی ف تحصیل کونسلوں میں کامیاب ہوئی ہے اور حکمراں جماعت پی ٹی آئی نے 9 تحصیل کونسلوں میں فتح حاصل کی جب کہ عوامی نیشنل پارٹی اور آزاد امیدوار 5،5 تحصیل کونسلوں پر کامیاب ہوئے۔
 
Landmark

Minister (2k+ posts)
Bs Thora sa
Black label honey dal dain
to leed hu jahey ghe