
پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر ایوان بالا کے رکن پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے انوکھا احتجاج کیا۔ رہنما پیپلز پارٹی سائیکل پر سوار ہو کر پارلیمنٹ لاجز چلے گئے۔
بہرہ مند تنگی نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں مہنگائی کا بم گرایا گیا ہے، موجود سلیکٹڈڈ وزیراعظم کو گھر بھیجنا ہوگا، اگر آج بھی عوام سڑکوں پر نہیں آتے تو آگے مزید برا حال ہوگا۔
اس حوالے سے جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہرہ مند تنگی کو سائیکل تو نہیں چلانا آتی انہیں ایک ساتھی سہارا دیکر سائیکل چلوا رہا ہے لیکن وہ پھر بھی عوام کے ساتھ مہنگائی کے اس طوفان کو روکنے کیلئے کوشاں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1456505889733681154
یاد رہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حکومت نے رات ایک بجے کے قریب اچانک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے اس کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔
دیگر میں ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اس کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 116 روپے 53 پیسے کی گئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اسکی نئی قیمت 114 روپے 7 پیسے کی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1behra.jpg