مہنگا ترین دودھ، پاکستان نے ترقی یافتہ ملکوں کو بھی پچھاڑ دیا

11paistameehnjshamilk.png

بجٹ پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد ملک بھر میں پیکٹ والے دودھ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے جس سے عام شہریوں کے لیے اپنے بچوں کو دودھ پلانا بھی ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔

پیکٹ والے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دنیا بھر کے بہت سے ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں دودھ کی قیمت زیادہ ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے بلوم برگ کی طرف سے پیکٹ والے دودھ کی قیمتوں کے حوالے سے ایک جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیکٹ والے دودھ کی فی لٹر قیمت 370 روپے ہو چکی ہے جبکہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اسی دودھ کی قیمت 342 روپے کے قریب ہے۔ نیدرلینڈ کو بھی دودھ کی قیمت کے حوالے سے پاکستان سے سستا ملک قرار دیا گیا ہے جہاں کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں دودھ 358 روپے فی لٹر میں شہریوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا میں دودھ کی فی لٹر قیمت 3 سو روپے ہے جبکہ پاکستان میں اسی پیکٹ والے دودھ کی قیمت 370 روپے ہو چکی ہے۔ بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کے 5برس سے کم عمر کے 60 فیصد سے زیادہ بچے خون کی کمی کے مختلف امراض کا شکار ہو چکے ہیں اور دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مختلف بیماریوں کے شکار بچوں کی جانوں کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں اشیائے ضروریہ پر مختلف اقسام کے ٹیکسز عائد کرنے کے ساتھ ساتھ پیکٹ والے دودھ پر بھی 18 فیصد تک جنرل سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے جس کے بعد مختلف برانڈز نے اپنے پیکٹ والے دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ پیکٹ والے دودھ پر جی ایس ٹی عائد ہونے کے بعد صارفین کو اب فی لیٹر دودھ پر 50 روپے زیادہ ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستانی بہت ہی مالدار قوم ہے وہ اس سے ہزار گنا قیمت پر بھی دودھ خریدنے کی سکت رکھتی ہے اگر مہنگائی کی تباہی زیادہ ہوتی تو لوگ اب تک سڑکوں پر نکل چکے ہوتے کینیا والے غریب ہیں جو ٹیکس بڑھانے پر سڑکوں پر نکل آئے تھے
 
Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
a litre of milk is cheaper in the UK compared to Pakistan. have this feeling people flying to Pakistan will have their luggage full of milk cartons as luxury commodity for their family & friends.
 
Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
ان تمام ممالک میں بھی دودھ پر جی ایس ٹی ہے۔ بلکہ پاکستان سے زیادہ جی ایس ٹی ہے لیکن وہاں دودھ پھر بھی سستا ہے۔
اس کی وجہ دودھ کا سارا نظام ہی دو نمبر ہونا ہے۔ ڈیری فارمز اور فارمر سے پروکیورمنٹ اور پروکیورمنٹ سے دودھ ٹریٹمنٹ پلانٹس، سب ہی زیادہ منافع بنا رہے ہیں۔ اس کی ایک وجہ وہ بھینسیں بھی ہیں جو صرف چھ سے آٹھ لٹر دودھ دیتی ہیں لیکن کھاتی گائے سے زیادہ ہیں۔ جن ممالک سے موازنہ کیا جارہا ہے وہاں گائے ۲۵ لٹر دودھ دیتی ہے اور کسان کو گھاٹا دئیے بغیر دودھ سستی قیمت پر بِکتا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے ہماری بھینسوں اور گایوں کی بریڈ کو امپورٹڈ سیمن سے ڈویلپ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ دوگنا دودھ لیا جا سکے لیکن نہ جانے اس پراجیکٹ کا کیا بنا۔ پاکستان کی زراعت کا سب سے بڑا مسئلہ ہی یہی ہے کہ زمین دوسرے ممالک کی نسبت آدھا اناج دیتی ہے اور جانور ایک چوتھائی دودھ دیتے ہیں۔ اور قیمت پر یہی کچھ اثر انداز ہوتا ہے۔​
 
Melanthus

Pakistan’s farming system is centuries old.Successive governments made no effort to educate farmers and facilitate them with use of new farming methods and technologies.The agricultural universities have not done anything for the farmers.Whether it is milk production or wheat,cotton or rice the yields are very low even if you compare them with neighbouring countries.
 
Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Dhood peenay ka riwaj hi nahi raha Pakistan mein, now I understand why. Nothing better than a glass of nice cold milk in this summer heat to cool you down.
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
مریم نواز شریف کا دودھ ہے آخر
مہنگا تو ہوگا کیونکہ کھانگڑ مج کا دودھ ویسے بھی نایاب ہوتا ہے
 
exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
مریم نواز شریف کا دودھ ہے آخر
مہنگا تو ہوگا کیونکہ کھانگڑ مج کا دودھ ویسے بھی نایاب ہوتا ہے
Abb sirf choppa he lagay gaa, dhood whood koi nehain hain in thanow main.
 
Back
Top