میرپورخاص، جھوٹی خبر شائع کرنے پر مقدمہ درج ، صحافی فرار

fake-news-mirpur.jpg


ایڈووکیٹ ملک راجہ عبدالحق کی درخواست 22اےبی پر سیشن جج میرپورخاص کے حکم پر اولڈ میرپورخاص پولیس اسٹیشن میں جھوٹی خبر شائع کرنے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں 501 اور 506 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق دفعہ 501 جھوٹی خبر شائع کرنے اور 506 میں جان سے مارنے کی دھمکی کا جرم شامل ہے۔ جس کی 2 سال سزا اور جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے صحافی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں تاہم صحافی فرار ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے کے اندارج کے بعد معاملے پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ میرپور خاص میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ جھوٹی خبر شائع کرنے پر کسی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جب کہ کچھ ہی روز میں جھوٹی خبر شائع کرنے پر یہ کسی صحافی کے خلاف درج ہونے والا دوسرا مقدمہ ہے۔ مقدمے سے متعلق درخواست گزار ایڈووکیٹ ملک راجہ عبدالحق نے کہا کہ مجھے عدالت پر پورا بھروسہ ہے اسی لیے قانون راستہ اختیار کیا ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ہر مہینے اس طرح کے چار پانچ غلیظ لوگوں پر مقدمے قائم ہونا شروع ہو جائیں تو انشاءاللہ جلد اس وباء پر قابو پانے میں کافی مدد ملے گی اور عزت دار لوگوں کی پگڑیاں اچھلنے سے بچ جائیں گی
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)

ہر مہینے اس طرح کے چار پانچ غلیظ لوگوں پر مقدمے قائم ہونا شروع ہو جائیں تو انشاءاللہ جلد اس وباء پر قابو پانے میں کافی مدد ملے گی اور عزت دار لوگوں کی پگڑیاں اچھلنے سے بچ جائیں گی
should start with a big fish... n make him/her example...
the rest will be fine... inshallah