
ایک نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے افسر کو گولی مار کر خود کو بھی گولی مار لی، شدید زخمی حالت میں دونوں کو اسپتال لے جایا گیا لیکن گارڈ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے ایک نجی بینک میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں سیکیورٹی گارڈ نے بینک کے کسٹم کیئر افسر کو گولی مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بینک افسر کو گولی مارنے کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے خود کو بھی گولی مارلی، شدید زخمی حالت میں دونوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن گارڈ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
بینک افسر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ اسے حیدرآباد ریفر کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری نے سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کی تصدیق کردی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1469256096791420929