میرپورخاص: نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے افسر کو گولی ماردی

12%DA%AF%D8%A6%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%81%DB%8C%D8%B1%DB%8C%D9%86%DA%AF.jpg

ایک نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے افسر کو گولی مار کر خود کو بھی گولی مار لی، شدید زخمی حالت میں دونوں کو اسپتال لے جایا گیا لیکن گارڈ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے ایک نجی بینک میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں سیکیورٹی گارڈ نے بینک کے کسٹم کیئر افسر کو گولی مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بینک افسر کو گولی مارنے کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے خود کو بھی گولی مارلی، شدید زخمی حالت میں دونوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن گارڈ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔


بینک افسر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ اسے حیدرآباد ریفر کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری نے سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کی تصدیق کردی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1469256096791420929
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
sindh ke vaderah khud ko khdah samjta ha
or shaid is Guard ne tang ah kr
apni or us ke jan ly le
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
واہ میری قوم واہ ایسے ایسے ہولناک سین دنیا کو دکھا رہی ہو جو نہ کبھی دیکھے نی آئیندہ کبھی دیکھنے کو ملیں گے
حکمرانوں مبارک ہو آپ محفوظ ہو قوم اب خود ہی ایکدوسرے کو مار رہی ہے مگر کب تک؟؟؟
دس ملین کا سوال ہے آخر کب تک؟؟؟
 

Back
Top